مانیٹرنگ//
سری نگر، 25 مارچ : پولیس نے شمالی ضلع بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ بانڈی پورہ پولیس نے فوج کے 14 آر آر اور سی آر پی ایف کی تیسری بٹالین کی ایک ٹیم کے ساتھ مل کر ایک ناکہ چیکنگ کے دوران سملر میں فشریز فارم کے نزدیک لشکر طیبہ سے وابستہ دو جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان کی تحویل سے دو چینی ساخت کے گرینیڈ بر آمد کئے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں کے خلاف پولیس اسٹیشن بانڈی پورہ میں ایک کیس درج کیا گیا۔