کشمیر انفو//
جموں/24؍اپریل:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج راج بھون میں جل جیون مشن ( جے جے ایم ) اور سوچھ بھارت مشن گرامین ( ایس بی ایم ۔ جی ) پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، مرکزی سیکرٹری وزارت جل شکتی میں پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی محکمے ( ڈی ڈی ڈبلیو ایس) وینی مہاجن ،پرنسپل سیکرٹری جل شکتی محکمہ شالین کابرا اور دیگر اَفسران نے شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر یوٹی بھر میں جل جیون مشن کے تحت جاری اور مکمل ہونے والے کاموں کی ضلع و ار صورتحال جائزہ لیا اور گھریلو نل کے رابطوں کی کوریج اور جے جے ایم کی عمل آوری میں کمیونٹی کو متحرک کرنے کے سہ ماہی ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا۔چیئر کو جل جیون مشن کے مختلف اہم اجزأ بشمول کاموں کی ٹینڈرنگ ، الاٹمنٹ ، پروکیو رمنٹس ، جے کے آئی ڈی ایف سی اور جے جے ایم کے تحت مالی ضروریات ، پانی کے معیار کی نگرانی ، ضلع سطح کی لیبارٹریوں کی این اے بی ایل ایکریڈیٹیشن ، سست سینڈ فلٹریشن پلانٹس وغیر ہ کے بارے میں جانکاری دی گئی۔میٹنگ میں ایس بی ایم ۔ جی پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔ چیئر کو کمیونٹی سینٹری کمپلیکسز کی تعمیر ، او ڈی ایف پلس دیہاتوں کے اہداف اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ تیزی سے عمل درآمد کے لئے کمیونٹی کی شرکت کلیدی حیثیت رکھتی ہے اور جے جے ایم اور ایس بی ایم ( جی ) کو پی آر آئی اور شہریوں کی مددسے جن آندولن بننا چاہیے۔