کشمیر انفو//
جموں/24؍اپریل: مرکزی سیکرٹری وزارتِ جل شکتی میں پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی محکمے وینی مہاجن نے آج جموں کے پھلیاں مڈل بلاک کے چک لالو شاہ گائوں، سوری چک پنچایت کا دورہ کیا اور دیہی صفائی اور پینے کے پانی کی فراہم کی جارہی گائوں چک لالو شاہ پنچایت سور چک بلاک پھلیاں مڈل جموں کا دورہ کیا اور علاقے کے لوگوں کو دیہی صفائی اور پینے کے پانی کی سہولیات کا جائزہ لیا۔مرکزی سیکرٹری کے ہمراہ دورے کے دوران پرنسپل سیکرٹری جل شکتی شالین کابرا تھے۔مرکزی سیکرٹری نے اَپنے دو روزہ دورے کے دوسرے دِن چک لالو شاہ میں گوبر دھن پروجیکٹ کے کام کا معائینہ کیا جو محکمہ دیہی صفائی ستھرائی جموںوکشمیر سے چلایا جارہا ہے۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ علاقے کے لوگ بائیو گیس پلانٹ کی سہولیت سے مستفید ہوسکیں۔اِس موقعہ پر مرکزی سیکرٹری کو متعلقہ اَفسران نے جانکاری دی کہ مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کے 20 اضلاع میں 36 گوبر دھن پلانٹس لگانے کی منظوری دی ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ 18 گوبر دھن پلانٹس پر تمام سول ورک مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی پلانٹس پر کام جاری ہے۔انہیں مزید جانکاری دی گئی کہ چک لالو شاہ میں پلانٹ اگلے 2 ماہ میں مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔ پلانٹ کی گنجائش 35 کیوبک میٹر ہوگی جو تقریباً 15سے20 گھرانوں کو کھانا پکانے اور دیگر گھریلو مقاصد کے لئے بائیو گیس کی سہولیت فراہم کرے گی۔وینی مہاجن نے مقامی اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو ٹی انتظامیہ ان علاقوں میں ترقیاتی کاموں کو مکمل طور پر مقامی پی آر آئی کے نمائندوں اور نامور دیہاتیوں کی مشاورت سے انجام دے رہی ہے۔اُنہوں نے کہا،’’ محکمہ پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی (ڈی ڈبلیو ایس ایس) جموں و کشمیر یوٹی میں دیہی پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کی خدمات فراہم کرتا ہے جس کا حتمی مقصد تمام گھرانوں کو پائپ ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک سے معیاری پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر یوٹی کے دیہی علاقوں میںویسٹ مینجمنٹ اور کم قیمت سیوریج بھی محکمے کے اہم شعبے ہیں۔ اِس کے علاوہ ڈی ڈبلیو ایس ایس رہائشی اور غیر رہائشی سرکاری عمارتوں میں داخلی سینیٹری تنصیبات اور سٹیٹ واٹر سپلائی کی خدمات کو بھی دیکھتا ہے۔چیئرمین بی ڈی سی پھلیاں منڈل نے کہا کہ حکومت جموںوکشمیر ہر گھر والے کے لئے دیہی صفائی اور جے جے ایم مرکزی معاونت والی سکیموں کے تحت تمام مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے سخت محنت کر رہی ہے۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر دیہی صفائی ستھرائی چرندیپ سنگھ ، سرپنچ ، بی ڈی او ، پی آر آئی اور متعلقہ اَفسران بھی موجود تھے۔بعد اَزاں ، مرکزی سیکرٹری نے پرنسپل سیکرٹری جل شکتی شالین کابرا اور ایم ڈی جل شکتی مشن جی این ایتو کی موجودگی میں دیہات دھامور ۔ ترلوک پور میں جل جیون مشن کے تحت واٹرسپلائی سکیم ( ڈبلیو ایس ایس) کابھی اِفتتاح کیا ۔ اِس پروجیکٹ کو 255.64 لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس ڈبلیو ایس ایس سے 328 گھرانے مستفید ہو رہے ہیں جن میں 127 نئے فنکشنل گھریلونل کنکشن اور 201 اَپ گریڈ کنکشن ہیں جن میں کم از کم 55 ایل پی سی ڈی پانی کی فراہمی ہے۔اس دوران وینی مہاجن نے گاؤں کی پانی سمیتی کے ارکان سے بھی بات چیت کی اور ان کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔چیئرمیں پانی سمیتی سکھ جیندر سنگھ ، ( سرپنچ) نے دھامور اور ترلوک پور گاؤں کی پانی سمیتی کے دیگر اراکین کے ساتھ اپنے علاقے میں پینے کے پانی کی سہولیت فراہم کرنے کے لئے مرکزی سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا۔اِس موقعہ پرچیف انجینئر جل شکتی محکمہ، متعلقہ سینئر افسران، پی آر آئی ممبران اور بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔