کشمیر انفو//
جموں/26؍اپریل2023ء:چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج ریونیو اور رجسٹریشن محکموں کی 3آن لائن خدمات کا آغاز کیاخدمات میں رجسٹرڈ دستاویز کو ڈائون لوڈ کرنا، آدھار پر مبنی تصدیق اور ایوایکیوپراپرٹی کا آن لائن پورٹل شامل ہے۔تقریب میں فائنانشل کمشنر ریونیو شالین کابرا، کمشنر سیکرٹری آئی ٹی پریرنا پوری ، سیکرٹری ریونیو ڈاکٹر پیوش سنگلا، آئی جی آر جے اینڈ کے شیخ اَرشد ایوب ، کسٹوڈین جنرل راجیش شرمااور محکمہ ریونیو کے دیگر اَفسران نے شرکت کی۔آن لائن ڈائون لوڈنگ کا فیچر شہریوں کو رجسٹریشن کے فوراً بعد رجسٹرڈ دستاویز کی کاپی تک رَسائی حاصل کرنے کے قابل بنائے گااور اِس طرح اسے جمع کرنے کے لئے اَگلے دِن سب رجسٹرار آفس نہیں جانا پڑے گا۔ اِ س سے شہریوں کے وقت اور محنت کی بچت ہوگی اور ساتھ ہی سرکاری عملے پر بوجھ بھی کافی حدتک کم ہوگا۔ اِس سے پی ایس جی اے ٹائم لائنز میں 2دِن سے ایک دِن میں مزید تبدیلی آے گی۔دستاویز کے اِندراج میں آدھار پر مبنی توثیق یو آئی ڈی اے آئی ( اِنڈیا کی منفرد شناخت اَتھارٹی ) کے سرور سے خواہش مند جماعتوں کی آن لائن شناخت کو قابل بنائے گا اور اِس طرح دھوکہ دہی یا نقالی کے اِمکانات کو ختم کرے گی اور ’’بے نامی ‘‘ لین دین کو بھی مسترد کرے گی۔ مستقبل میں یہ محکمہ کو رجسٹریشن میں شناخت کنند گان کی ضرورت کو پورا کرنے کے قابل بنائے گا اور آخرکار اِی ۔ رجسٹریشن کی راہ ہموار کرے گا۔چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا کا جانکاری دی گئی کہ رجسٹریشن پورٹل یعنی این جی ڈی آر ایس کو پہلے ہی اہم خدمات جیسے پین کی تصدیق ، ریپڈ اسسمنٹ سسٹم ( آر اے ایس ) اور ڈیجی لاکر کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔چیف سیکرٹری نے اہم سنگ میل حاصل کرنے پر محکمہ ریونیو کی ستائش کرتے ہوئے آن لائن پورٹلوں کو مضبوط بنانے پر زور دیا تاکہ شہریوں کو اَپنے دستاویزات اَپ لوڈ یا ڈائون لوڈ کرتے وقت رفتار یا کنکٹویٹی سے متعلق مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اُنہوں نے محکمہ ریونیو کو مزید ہدایت دی کہ وہ محکمہ کے فیلڈ فنکشنز کے لئے ایک ورکشاپ کا اِنعقاد کرے اور ریونیو کی اصطلاحات کو غیر واضع کرنے کے لئے ایک جامع روڈ میپ تیار کرے تاکہ یہ عام آدمی کے لئے قابلِ رسائی اور قابل فہم ہو۔اُنہوں نے محکمہ کو مزید ہدایت دی کہ وہ عدالتوں سے لیگیسی رجسٹریشن ڈیٹا کی سکیننگ اور ڈیجیٹائزیشن کو تیزی سے آگے بڑھائے ۔اُنہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کے پرانے ڈیٹا کی آن لائن سیڈنگ ایک بڑے پیمانے پر اِصلاحات ہوگی جس سے شہریوں کو ٹائٹل کی یقین دہانی میں بہت فائدہ ہوگا اور سرکاری مشینری پر بوجھ کو کم کیا جاسکتا ہے۔کسٹوڈین جنرل جے اینڈ کے نے ایواکیو پراپرٹی پورٹل jkcustodian.jk.gov.inکے اجرأ پر ایک مختصر پرزنٹیشن پیش کی جس میں 14لاکھ کنال پر پھیلی جموںوکشمیر یوٹی کی تمام خالی جائیدادوں کا ڈیٹا بیس ، جائیداد کی اِی۔ نیلامی ،این او سیز، جائیداد کے استعمال میں تبدیلی ، کرایہ کی تجدید ، الاٹمنٹ کی منتقلی وغیرہ اجرأ جیسی خدمات شامل ہیں۔