کشمیر انفو//
جموں/26؍اپریل2023ء وائس چیئرپرسن جے اینڈ کے کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ ( کے وِی آئی بی ) ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے آج جے ایل این صنعت بھون میں بینکرس اور کے وِی آئی بی جموں ڈویژن کے ساتھ ایک تفصیلی میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں بورڈ کے سینئر اَفسران ،شریک بینکوں کے اَفسران اور کے وِی آئی بی صوبہ جموں کے ضلعی اَفسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں کے وِی آئی بی جموں ڈویژن کی سال 2022-23ء کی حصولیابیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا جن میں وزیر اعظم کے ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام ( پی ایم اِی جی پی ) اور جے اینڈ کے رورل ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام ( جے کے آر اِی جی پی ) شامل ہیں۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ پی ایم اِی جی پی کے تحت 1,576 یونٹوں اور جے کے آر اِی جی پی کے تحت 408 یونٹوں کو سال 2022-23ء کے دوران قائم ئے گئے تھے جن میں 3722.56 لاکھ اور 1035.56 لاکھ روپے کی مارجن منی (سبسڈی) شامل تھی جس سے بالترتیب 12,608 افراد اور 2,448 افراد کو روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔وائس چیئرپرسن نے کے وِی آئی بی کے دونوں پروگراموں کے کامیاب نفاذ میں حصہ لینے والے بینکوں کے کردار کو سراہا۔ اُنہوں نے انہیں متنبہ کیا کہ وہ معمولی بنیادوں پر کیسوں کو مسترد کرنے سے گریز کریں ۔ اُنہوں نے بینکرس پر زور دیا کہ وہ خواتین کو ترجیح دیں اور معاشرے کے پسماندہ طبقوں کو ترجیحی بنیادوں پر ان کے کیسوں پر کارروائی کرتے ہوئے ترجیح دی جائے۔وائس چیئرپرسن نے عملدرآمد کرنے والی ایجنسی اور بینکوں کی اِجتماعی کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ پی ایم ای جی پی اور جے کے آر ای جی پی جیسے روزگار پیدا کرنے والے پروگراموں کے فوائد ہدف شدہ آبادی تک پہنچیں۔