نیوز ڈیسک//
سری نگر/11؍مئی:وائس چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل کپواڑہ حاجی فاروق احمد میر نے جمعہ رات کو راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔حاجی فاروق احمد میر نے کپواڑہ کے مختلف ترقیاتی مسائل بشمول صحت سہولیات میں اِضافہ ، سڑک رابطوں کو مضبوط بنانے اور لولاب میں سیاحت کو فروغ دینے کے علاوہ کسانوں کی فلاح و بہبود کے مسائل کے بارے میں لیفٹیننٹ گورنر کو آگاہ کیا۔وائس آف پیس اینڈ جسٹس کے ایک وفد نے اس کے صد فاروق گاندربلی کی قیادت میں کھیل سرگرمیوں اور ثقافتی تبادلے کے پروگراموں میں نوجوانوں کی شمولیت سے متعلق مسائل کو پیش کیا۔بعد ازاں، بار ایسوسی ایشن کپواڑہ کے ایگزیکٹیو باڈی ممبران نے اِس کے صدر ایڈووکیٹ شفیق احمد شاہ کی سربراہی میںلیفٹیننٹ گورنرسے بھی ملاقات کی اور کپواڑہ کی قانونی برادری کے مختلف مسائل پر روشنی ڈالی۔فلسفہ کے سکالرس اور طلباء کے ایک وفد نے لیفٹیننٹ کو یوٹی میں فلسفہ مضمون کے فروغ سے متعلق مطالبات کا ایک میمورنڈم پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفود کے اَرکان کو یقین دِلایا کہ ان کے پیش کردہ مسائل اور مطالبات کو بنیادی سطح پر حل کرنے کے لئے سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔