نیوز ڈیسک//
سری نگر، 18 مئی: سری نگر-اننت ناگ شاہراہ پر بارسو علاقے کے قریب ایک گاڑی کے حادثے کا شکار ہونے کے بعد دو افراد، بظاہر غیر مقامی، ہلاک اور نو دیگر زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ سیاحوں کو لے جانے والی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ کم از کم 11 غیر مقامی افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں چھ افراد کو لایا گیا جن کا علاج جاری ہے۔
ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ ہلاک ہونے والے تارکین وطن مزدور ہیں یا سیاح۔
ایک پولیس افسر نے حادثے میں دو افراد کی موت کی تصدیق کی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔