• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, ستمبر ۲۱, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سرینگر میں جی ٹونٹی اجلاس کا انعقاد تاریخی اہمیت کا حامل: جتندر سنگھ

پوری دنیا بھارت کو عزت کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے

Nigraan News by Nigraan News
2023-05-19
A A
0
'آدتیہ: سورج مشن 1 جنوری کے ہفتہ میں منزل تک پہنچ رہا ہے: ڈاکٹر جتیندر

'آدتیہ: سورج مشن 1 جنوری کے ہفتہ میں منزل تک پہنچ رہا ہے: ڈاکٹر جتیندر

FacebookTwitterWhatsapp

جموں،18مئی:وزیر اعظم دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے جمعرات کے روز کہاکہ جموں وکشمیر میں جی ٹونٹی اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کا رتبہ آج اس مقام پر پہنچا ہے کہ پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کے لوگ بھی بھارت کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں ملک اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ان کے مطابق آج دنیا تسلیم کر رہی ہے کہ بھارت ایک مضبوط اور طاقتور ملک ہے اور اس کی نظیر اس سے بڑ ھ کر اور کیا ہو سکتی ہے کہ کشمیر میں جی ٹونٹی کا اجلاس ہونے جارہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سری نگر میں جی ٹونٹی اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پہلی دفعہ یہاں پر ایسا بین الاقوامی اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ بھارت اس وقت ترقی یافتہ ملک ہے اور پوری دنیا ہمارے ملک کو عزت کی نظروں سے دیکھ رہی ہیں۔مرکزی وزیر کے مطابق بھارت کی معیشت اس وقت برطانیہ سے بھی بہتر ہے۔پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں مرکزی وزیر نے کہاکہ موجودہ حکومت کی اس پر جو پالیسی ہے وہ سب کے سامنے عیاں ہے۔انہوں نے کہاکہ اس پار کشمیر کے لو گ بھی اب بھارت کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔یو این آئی

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بات چیت کامیاب،این ایچ ایم ملازمین نے ہڑتال ختم کر دی نگران نیوز سری نگر// نیشنل ہیلتھ مشن کے ملازمین نے جمعہ کے روز جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے ان کے دیرینہ مطالبات پر یقین دہانیوں کے بعد اپنی ہڑتال ختم کر دی۔یہ فیصلہ ملازمین کے نمائندوں اور حکومت کے درمیان ہونے والی ایک میٹنگ کے بعد کیا گیا۔ملازمین نے بتایا کہ حکومت نے انہیں یقین دلایا ہے کہ ان کی تجاویز پر پیش رفت کی جائے گی اور ان کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ کچھ فیصلوں کو مزید غور و خوض کے لیے مخر کر دیا جائے گا۔ان کے مطابق، حکومت نے این ایچ ایم کے مشن ڈائریکٹر کو ایک کوآرڈینیٹر مقرر کرنے کی ہدایت بھی کی ہے جو ملازمین اور محکمے کے درمیان رابطے کا کام کرے گا اور ان کے مسائل پر باقاعدہ بات چیت کو آسان بنائے گا۔ملازمین نے کہا کہ وہ حکومت کے مثبت رویے اور میٹنگ کے دوران دی گئی یقین دہانیوں سے مطمئن ہیں۔ایک نمائندے نے کہا کہ ایک ماہ تک ان یقین دہانیوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد تجاویز پر مزید غور کیا جائے گا۔یہ اجلاس محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ ملازمین کے نمائندوں نے بتایا کہ یقین دہانیاں تحریری طور پر فراہم کی گئی ہیں۔

بات چیت کامیاب،این ایچ ایم ملازمین نے ہڑتال ختم کر دی

2026-09-19
شوپیان میںمنشیات مخالف کارروائی،غیر قانونی تجارت کے شبے میں جائیداد ضبط اور نقدی منجمد

شوپیان میںمنشیات مخالف کارروائی،غیر قانونی تجارت کے شبے میں جائیداد ضبط اور نقدی منجمد

2026-09-19
مسجد میں نمازِ جمعہ پر خودکش حملہ،پاکستانی شہر کوہاٹ میں 16 افراد ہلاک،50سے زائد زخمی

مسجد میں نمازِ جمعہ پر خودکش حملہ،پاکستانی شہر کوہاٹ میں 16 افراد ہلاک،50سے زائد زخمی

2026-09-19
ایل او سی کے آر پار تجارت کا باب مکمل طور پر بند،اوڑی ٹریڈ سینٹر کی سہولیات سرحدی سیاحت میں تبدیلی کا فیصلہ

ایل او سی کے آر پار تجارت کا باب مکمل طور پر بند،اوڑی ٹریڈ سینٹر کی سہولیات سرحدی سیاحت میں تبدیلی کا فیصلہ

2026-09-19
ایل جی نے 29نو منتخب پولیس افسران کو تقرری خطوط سونپے،یونیفارم ذمہ داری کا حلف

ایل جی نے 29نو منتخب پولیس افسران کو تقرری خطوط سونپے،یونیفارم ذمہ داری کا حلف

2026-09-19
کوئی این سی ممبر نہیں بھاگے گا،بی جے پی کو مختصر اجلاس پر سوال اٹھانے کا حق نہیں:وزیراعلیٰ

کوئی این سی ممبر نہیں بھاگے گا،بی جے پی کو مختصر اجلاس پر سوال اٹھانے کا حق نہیں:وزیراعلیٰ

2026-09-16
اسمبلی کو 30 روز تک چلایا جائے، حکومت نے مقننہ کو مذاق بنا دیا: سنیل شرما

اسمبلی کو 30 روز تک چلایا جائے، حکومت نے مقننہ کو مذاق بنا دیا: سنیل شرما

2026-09-16
اسمبلی کا موسم خزاں کا اجلاس، تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا گیا

اسمبلی کا موسم خزاں کا اجلاس، تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا گیا

2026-09-16
اے سی بی کی کارروائی، پولیس اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے گرفتار

اے سی بی کی کارروائی، پولیس اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے گرفتار

2026-09-11
این ایچ ایم ازمین کی ہڑتال،سری نگر اور بارہمولہ سمیت کئی علاقوںمیں احتجاج

این ایچ ایم ازمین کی ہڑتال،سری نگر اور بارہمولہ سمیت کئی علاقوںمیں احتجاج

2026-09-11
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page