کشمیر انفو//
سری نگر/25؍مئی//صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری نے آج عازمین حج کی مقد س سفر پر وروانگی کے اِنتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اَفسران کی ایک میٹنگ طلب کی۔میٹنگ میں جموںوکشمیر کے ضلع ترقیاتی کمشنروں اور ایس ایس پیز ، ضلع اِنتظامیہ لیہہ او رکرگل کے اَفسران ، چیئرمین جموںوکشمیر حج کمیٹی ، پی ایچ اِی ، کے پی ڈی سی ایل ، صحت ، سنٹیشن، ایس آر ٹی سی ، آر ٹی او ، خاطر تواضع و مہمان نوازی سمیت مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔صوبائی کمشنر نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی۔20کی کامیابی کے بعد عازمین حج کی روانگی کے لئے بھی احسن اور بہتر اِنتظامات کئے جائیں گے۔اُنہوں نے عازمین حج کی سہولیت کے لئے تمام ضروری اِنتظامات کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ اَفسران کو متعدد ہدایات جاری کیں۔اُنہوں نے حج ہائوس بمنہ میں پینے کے پانی کی مناسب سہولیت ، بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے علاوہ یہاں باقاعدگی سے صفائی اور صفائی مہم چلانے کی ہدایت دی۔صوبائی کمشنر کشمی رنے ایس آر ٹی سی کو ہدایت دی کہ وہ حج ہائوس سے ائیر پورٹ تک عازمین کی ٹرانسپورٹیشن کے لئے بسیں فراہم کرے۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ پروازوں کی روانگی کا شیڈ ول دو روز میں جاری کیا جائے گا تاہم تمام عازمین سے کہا گیا کہ وہ روانگی کے وقت سے چار گھنٹے قبل حج ہائوس رِپورٹ کریں۔میٹنگ کو بتایا گیا کہ تمام اَضلاع میں مناسب مقدار میں زرمبادلہ کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ حج ہائوس میںمزید کائونٹر بھی قائم کئے جائیں گے۔صوبائی کمشنر نے ہوائی اَڈے پر امیگریشن سروس کائونٹر پر حجاج کی بغیر پریشانی او رہموار کلیئر نس کے علاوہ بورڈنگ پاسز کی جلد اَزجلد تقسیم کی بھی ہدایات دیں۔ٹریفک پولیس سے کہا گیا ہے کہ وہ حج ہائوس کے قریب عازمین کے ساتھ جانے والے رشتہ داروں کی گاڑیوں کے لئے پارکنگ کی جگہ کی نشاندہی کرے۔جموں صوبہ ، لداخ یوٹی اور وادی کشمیر کے دُور دراز علاقوں کے عازمین جو حج ہائوس میں قیام کرتے ہیں ، اُنہیں حج ہائوس بمنہ میں بورڈنگ اور لوجنگ کی سہولیت فراہم کی جائے گی۔