• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, ستمبر ۳۰, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

راجوری میں پولیس کے چھاپے کے دوران 31 موبائل فون، ہیروئن برآمد

Nigraan News by Nigraan News
2023-05-30
Reading Time: 1min read
A A
0
راجوری میں پولیس کے چھاپے کے دوران 31 موبائل فون، ہیروئن برآمد

راجوری میں پولیس کے چھاپے کے دوران 31 موبائل فون، ہیروئن برآمد

FacebookTwitterWhatsapp

نیوز ڈیسک//
جموں،30 مئی :جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں ایک رہائشی مکان پر چھاپے کے دوران پولیس نے 31 موبائل فون، 1.16 لاکھ نقدی رقم، 2 وزن کرنے والی الیکٹرانک مشینیں، 11 گرام ہیرائین جیسا مواد اور کچھ مشتبہ مواد بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مدثر حسین کی سربراہی میں پولیس کی ایک ٹیم نے قصبہ راجوری کے نبن محلے میں ایک رہائشی مکان پر چھاپہ مارا۔انہوں نے کہا کہ یہ چھاپہ ایک ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں مارا گیا۔بیان کے مطابق یہ چھاپہ عزیز احمد عرف سونو چینی کے گھر پر مارا گیا۔پولیس بیان میں مزید کہا گیا: ‘مکان کی مکمل طور تلاشی لی گئی اور اس دوران مکان سے 11 گرام ہیرائین جیسا مواد، 1 لاکھ 16 ہزار 1 سو 30 روپیے نقدی، 31 موبائل فون، 2 الیکٹرانک وزنی مشینیں، 3 کیمرے، 3 موٹر، 4 ایمپلیفیئر، 1 انورٹر، 1 سٹیبلائزر اور 1 سپیکر بر آمد کئے گئے۔بیان میں کہا گیا کہ عزیز احمد عرف سونو چینی کو گرفتار کیا گیا اور اس کے خلاف پولیس اسٹیشن راجوری میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کیا گیا۔پولیس بیان کے مطابق بر آمد شدہ املاک کا کچھ حصہ مسروقہ ہونے کا شک ہے تاہم موبائل فونوں کا استعمال تحقیقات کے بعد ہی واضح ہوگا۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار شدہ راجوری میں منشیات فروشی کے معاملے میں بدنام ہے اور نوجوانوں کو نشے کی طرف راغب کر رہا تھا۔ایس ایس پی راجوری امرتپال سنگھ کا کہنا ہے کہ گھر پر والدین کی نگرانی نوجوانوں کو نشے کی لت میں پڑنے سے بچانے کا سب سے موثر ذریعہ ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

2026-09-29
دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

2026-09-29
شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

2026-09-29
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

2026-09-29
چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

2026-09-29
پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

2026-09-27
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

2026-09-27
ڈی جی پی نلین پربھات کا اودھم پور-کٹھوعہ دورہ،علاقے میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کا جائزہ

ڈی جی پی نلین پربھات کا اودھم پور-کٹھوعہ دورہ،علاقے میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کا جائزہ

2026-09-27
کرناہ میںفوج کااقدام قابل ستائش،آپریشن سدبھاونا کے جذبے کا عملی مظاہرہ:منوج سنہا

کرناہ میںفوج کااقدام قابل ستائش،آپریشن سدبھاونا کے جذبے کا عملی مظاہرہ:منوج سنہا

2026-09-27
سرکاری محکمے اور مرکزی ادارے محکمہ بجلی کے مقروض

2026-09-23
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page