کشمیر انفو//
جموں/05؍جون: ریزرو بینک آف اِنڈیا ( آر بی آئی) جموں ریجنل آفس کی جانب سے دوسرے دِن یہاں عالمی یوم ماحولیات کے موقعہ پر ’’ گرین واک کم کلین لینس ‘ مہم کا آغاز کیا۔آر بی آئی کے عملے کے اَرکان کی فعال شرکت سے ریلی کو ریل ہیڈ کمپلیکس جموں میں واقع اِس کے دفتر کے احاطے سے جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا گیا۔آر بی آئی کے عملے کے اراکین ( گرین واریئرز) کی تین ٹیموں نے مشن’لائف‘ ( لائف سٹائل فار انوائرمنٹ) کو فروغ دینے پر قومی سطح پر زور دینے کے سلسلے میں باہو پلازہ ، تریکوٹہ نگر سمیت آر بی آئی آفس کے آس پاس کی صفائی کی اورمضبوط عزم کے ساتھ پلاسٹک کی آلودگی کو شکست دینے کے لئے مشن’ لائف ‘ کا پیغام پہنچایا۔ ریجنل ڈائریکٹر آر بی آئی جموںوکشمیر کمل پی پٹنائک نے ’’ گرین واک‘‘ کو جھنڈ ی دکھاتے ہوئے مشن ’ لائف‘ کو فروغ دینے کے لئے روزمرہ کی زندگی میں ماحول دوست عادات کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے تمام عملے کے اَرکان کو مشن’ لائف ‘ کے عہد کا اِنتظام کیا او رآر بی آئی کے احاطے کو ’ سنگل یوز پلاسٹ فری زون‘ میں تبدیل کرنے کا ہدف مقرر کیا۔اُنہوں نے آر بی آئی اور جموں میونشپل کارپوریشن کے درمیان تعاون پر زور دیا تاکہ پلاسٹک کے کوڑے کو سائنسی او رماحول دوست طریقے سے ٹھکانے لگایا جاسکے۔آر بی آئی جموں 5 سے 9؍ جون 2023ء تک اس تقریب کو’’ گرین ویک‘ کے طور پر منارہا ہے جس میں مختلف سرگرمیاں جیسے گرین انوویشن چیلنج ، بیسٹ فراہم ویسٹ ، مقابلہ ، شجرکاری وغیرہ شامل ہوں گی۔