• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

وزیر اعظم پہلی قومی تربیتی کانفرنس کا افتتاح کریں گے

Nigraan News by Nigraan News
2023-06-10
Reading Time: 1min read
A A
0
وزیر اعظم نے لوگوں سے ترنگا کو سوشل میڈیا ڈی پی کے طور پر لگانے کی اپیل کی ہے

وزیر اعظم نے لوگوں سے ترنگا کو سوشل میڈیا ڈی پی کے طور پر لگانے کی اپیل کی ہے

FacebookTwitterWhatsapp

نیوز ڈیسک//
نئی دلی۔ 10؍ جون:وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11 جون بین الاقوامی نمائش اور کنونشن سینٹر پرگتی میدان، نئی دہلی میں پہلی قومی تربیتی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔وزیر اعظم سول سروس کی استعداد کار کے ذریعہ ملک میں حکمرانی کے عمل اور پالیسی پر عمل درآمد کو بہتر بنانے کے حامی رہے ہیں۔ اس وژن کی رہنمائی میں، سول سروسز کی صلاحیت سازی کے قومی پروگرام (این پی سی ایس سی بی) – ‘مشن کرم یوگی’ شروع کیا گیا تاکہ صحیح نقطہ نظر، مہارت اور علم کے ساتھ مستقبل کی ضرورتوں کے مطابق سول سروس تیارکی جا سکے۔ یہ کانفرنس اس سمت میں ایک اور قدم ہے۔قومی تربیتی کانفرنس کی میزبانی کمیشن برائے صلاحیت سازی کر رہا ہے جس کا مقصد سول سروسز کے تربیتی اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا اور ملک بھر کے سرکاری ملازمین کے لیے تربیت سازی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنا ہے۔اس کانفرنس میں مرکزی تربیتی اداروں ، ریاستی انتظامی تربیتی اداروں ، علاقائی اور زونل تربیتی اداروں اور تحقیقی اداروں کے تحت تربیتی اداروں کے 1500 سے زائد نمائندے شرکت کریں گے ۔ مرکزی حکومت کے محکموں نیز ریاستی و مقامی حکومتوں کے سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کے ماہرین بھی بحث میں حصہ لیں گے۔یہ تمام متنوع خیالات کے تبادلے کو فروغ دے گا، درپیش چیلنجوں اور دستیاب مواقع کی نشاندہی کرے گا، اور قابل عمل حل اور صلاحیت سازی کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرے گا۔ کانفرنس میں آٹھ پینل مباحثے ہوں گے، جن میں سے ہر ایک سول سروسز کے تربیتی اداروں سے متعلق اہم موضوعات جیسے فیکلٹی ڈیولپمنٹ، ٹریننگ امپیکٹ اسیسمنٹ اور کنٹینٹ ڈیجیٹائزیشن وغیرہ پر توجہ مرکوز کرے گا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.