نیوز ڈیسک//
نئی دلی۔10؍ جون:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو کہا کہ پچھلے نو سالوں میں وزیر اعظم نریندر مودی نے نئے تعلیمی ادارے کھول کر، سبسڈی والے گھر فراہم کر کے اور لاکھوں ملازمتیں پیدا کر کے متوسط طبقے کے خوابوں کو پورا کیا ہے ۔شاہ نے کہا کہ مودی حکومت کے نو سالوں میں متوسط طبقے کی مالی حالت تیزی سے بلند ہوئی ہے۔ انھوں نے ٹویٹ کیا پی ایم نریندر مودی جی نے ان کی امنگوں کو محسوس کرتے ہوئے متوسط طبقات پر مبنی 9سال کے دور کی نقاب کشائی کی۔ چاہے وہ اپنے بچوں کو بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے نئے تعلیمی ادارے کھول رہے ہوں، انھیں سبسڈی والے گھر سونپ رہے ہوں، یا لاکھوں نوکریاں پیدا کرکے مودی جی نے ان کے خواب پورے کئے۔وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ 7 لاکھ روپے تک کی ٹیکس چھوٹ سے لے کر جن اوشدھی کے ذریعے سستی ادویات تک اور بیمہ سے لے کر اڑان کے تحت سستے سفر تک، وزیر اعظم مودی نے متوسط طبقے کی مالی مدد کی ہے۔