موں/04؍جولائی2023//کشمیر انفو//
کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ڈاکٹر رشمی سنگھ نے جی ایس ٹی بیداری ہفتہ تقریب کے تیسرے دِن آج یہاں نگروٹہ سے جی ایس ٹی کے واریروں کی ایک مہم کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا جو جی ایس ٹی کے بارے میں لوگوں میں بڑے پیمانے پر اودھمپور اور رِیاسی میں بیداری پیدا کریں گے۔اِس تقریب کا اِنعقاد ایڈیشنل کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ( ایڈمنسٹریشن اینڈ اَنفورسمنٹ ) جموں نمرتا ڈوگرہ اور ان کی ٹیم بشمول ڈی سی اَنفورسمنٹ سانبہ سنجے گپتا ، ڈی سی اَنفورسمنٹ لکھن پور رنجیت سنگھ، اسسٹنٹ کمشنروں اعجاز قیصر اور مندیپ کور اور ڈوڈہ ، اودھمپور ، رِیاسی ، سانبہ ، کٹھوعہ اور راجوری دائرہ اِختیار کے سربراہان نے کیا۔اِس مہم کا اِنعقاد کا مقصد ڈیلروں میں اَپنے سامان اورسروسز ٹیکس ( جی ایس ٹی ) کو وقت پر اَدا کرنے کی ضرورت اور صارفین میں جی ایس ٹی کی وصولی اور ان کی شرکت کے بارے میں بیداری پیدا کی جائے ۔ دورانِ مہم بائیک ریلیاں اور گھر گھر جاکر بیداری مہم بھی چلائی گئی تاکہ عوام کو شامل کیا جا سکے اور انہیں جی ایس ٹی کے مختلف پہلوؤں، اس کے فوائد اور معیشت پر اثرات کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔بائیک ریلی میں پُرجوش اَفراد او رکمیونٹی کے اَرکان کی شرکت کا مقصد ہماری روز مرہ کی زندگی میں جی ایس ٹی کی اہمیت کو سیکھنے او رسمجھنے کے لئے ساز گار ماحول پیدا کرنا تھا۔ریلی بان ٹول پلازہ سے شروع ہو کر دومیل کی طرف احتیاط سے تیار کردہ راستے سے گزرتے ہوئے کئی اہم مقامات کا احاطہ کیا۔ شرکأ کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ جی ایس ٹی کے فوائد کو فروغ دینے والے بینروں اور پلے کارڈوں کو آویزاں کریں۔اِس موقعہ پر اِس پہل کی قیادت کرتے ہوئے کمشنر سٹیٹ ٹیکسز نے اَپنے خیالات کا اِظہا رکرتے ہوئے ایک تبدیلی والے ٹیکس نظام کے طورپر جی ایس ٹی کی اہمیت پرروشنی ڈالی اوراُنہوں نے محکمہ کے جی ایس ٹی کے واریر وں سے کہا کہ وہ جی ایس ٹی کی تعمیل کے پیغام کوجموںوکشمیر یوٹی کے ہر کونے تک پہنچا ئیں۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل کمشنر سٹیٹ ٹیکسز جموں نے خطاب کرتے ہوئے تمام شرکأ کا شکریہ اَدا کیا اور جی ایس ٹی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے عزم کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ تمام شراکت داروں کی اِجتماعی کوششوں سے ہی جموںوکشمیر یوٹی معیشت میں جی ایس ٹی کے مثبت اَثرات ، ٹیکس نظام کو آسان بنانے اور رَضاکارانہ تعمیل میں اِضافے کا مشاہدہ کر رہاہے۔اِسی طرح کٹھوعہ اور راجوری میں بیداری مہمات کا اِنعقاد کیا گیا جس کو متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنروں نے ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا اور اِس مہم میں واضح پیغام دیا گیا کہ ٹیکس اَدا کرنے سے ہی ترقی ہوسکتی ہے۔