مانیٹرنگ//
سری نگر، 7جولائی: جنوبی ضلع کولگام کے گڈر گاوں میں جمعے کی صبح آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے مقامی شہری برسر موقع ہی از جان ہوا۔
اطلاعات کے مطابق جمعے کی صبح ضلع کولگام میں موسم نے کروٹ لی جس کے ساتھ ہی تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ۔
معلوم ہوا ہے کہ کولگام کے گڈر گاوں میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں عبدالحمید خان و لد غلام حسن خان ساکن گڈر کولگام شدید طورپر زخمی ہوا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے اسے فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
جوں ہی عبدا لحمید خان نامی شہری کی لاش اس کے آبائی گاوں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ، خواتین سینہ کوبی کرنے لگیں۔