• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, جون ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مُلک میں اسلام کا مقام اہم: ڈوبھال

ہندوستان خیر سگالی کے ساتھ رہنے والےمختلف مذاہب ورنگ و نسل کا گلدستہ ہے

Nigraan News by Nigraan News
2023-07-12
Reading Time: 1min read
A A
0
مُلک میں اسلام کا مقام اہم: ڈوبھال

مُلک میں اسلام کا مقام اہم: ڈوبھال

FacebookTwitterWhatsapp

قرآن کا متنوع پسِ منظر کے لوگوں کے درمیان افہام و تفہیم کی اہمیت پر زور ہے

نیوز ڈیسک//
نئی دہلی //قرآن پاک نے مختلف مذاہب اور طبقات کے درمیان افہام و تفہیم اور سماجی ہم آہنگی اور خیرسگالی پر زور دیا ہے۔ سماج میں ایک دوسرے کو برداشت کرنے ، تعاون کرنے اور مفاہمت سے کام لینے کی تلقین کی ہے۔ واسودھائیو کٹبکم (پوری دنیا ایک خاندان) کے اپنے اصول کے تحت ہندوستان سیکڑوں برس سے عمل پیرا ہے۔قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے آج یہاں خسرو فاونڈیشن کے زیراہتمام انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوامی وویکانند نے بھی اپنی مختلف تقریروں اور تحریروں میں اتحاد ، یکجہتی اور خیرسگالی کی بار بار تلقین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوفی ازم نے بھی ہندوستان میں اتحاد اور خیرسگالی کو آگے بڑھاکر اسلام کی ترویج و اشاعت میں اہم رول ادا کیا ہے۔ڈاکٹر العیسی کو مخاطب کرتے ہوئے مسٹر ڈوبھال نے کہا کہ اعتدال پسند اسلام کی ایک مستند عالمی آواز اور اسلام کے ایک جید عالم کے طور پر دنیا بھر کے لاکھوں لوگ آپ سے پیار اور آپ کا احترام کرتے ہیں۔قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ اسلام اور دنیا کے دیگر مذاہب کے بارے میں ڈاکٹر العیسی کی گہری سمجھ، بین المذاہب کے درمیان ہم آہنگی کے لئے ان کی مسلسل کوششیں، مسلسل اصلاح کی راہ پر گامزن رہنے کی ہمت، نہ صرف اسلام کی بہتر تفہیم اور انسانیت کے لیے اس کی بنیادی شراکت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے بلکہ انتہا پسندی اور بنیاد پرستی کی روک تھام میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے ،جو ہمارے نوجوان ذہنوں کو متاثر کرتے ہیں۔ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے آپ کی بات چیت اور قائل کرنے والے بیانات نے نہ صرف اسلام کی گہرائی اور بہتر تفہیم کو جنم دیا ہے بلکہ مختلف مذاہب کے درمیان ہمدردی، رواداری اور احترام کی اقدار کو فروغ دینے میں بھی ایک عمل انگیز کا کام کیا ہے۔ دنیا آج تنازعات اور ہنگاموں سے دوچار ہے، اس لئے اس جدوجہد اور افہام و تفہیم کی نظریہ سازی کی پہلے سے کہیں زیادہ اس وقت ضرورت ہے۔مسٹر ڈوبھال نے کہا کہ ہمیں ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان موجود بہترین تعلقات پر فخر ہے، جو ہماری مشترکہ ثقافتی وراثت ، مشترکہ اقدار اور اقتصادی تعلقات میں مبنی ہیں۔ ہمارے قائدین مستقبل کے بارے میں مشترکہ وژن رکھتے ہیں۔قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے یہاں تک کہ اسے جمہوریتوں کی ماں کہا جاتا ہے، جو ناقابل یقین تنوع کی سرزمین ہے۔ یہ مختلف ثقافتوں، مختلف مذاہب اور الگ الگ زبانوں اور مختلف رنگ نسل کا ایسا گلدستہ ہے، جس میں تمام لوگ ہم آہنگی اور خیر سگالی کے ساتھ رہتے ہیں، جہاں کسی کے ساتھ کوئی تفریق نہیں کی جاتی۔ ہندوستان میں رہنے والے متعدد مذاہب میں، اسلام ایک منفرد اور اہم مقام رکھتا ہے۔ ہندوستان دنیا میں دوسری سب سے بڑی مسلم آبادی کا گھر ہے۔ درحقیقت، ہم جس پیمانے کے بارے میں بات کر رہے ہیں اس کا اندازہ لگانے کے لیئے یہ بتانا کافی ہے کہ ہندوستانی مسلمانوں کی آبادی اسلامی تعاون تنظیم کی 33 رکنی ریاستوں کی مشترکہ آبادی کے تقریباً برابر ہے۔مسٹر ڈوبھال نے کہا کہ کئی صدیوں کے دوران مذہبی رہنماوں نے ایک منفرد ہم آہنگی کی روایت تیار کی ہے جس کی جڑیں ہندوستانی ثقافتی زندگی کے اخلاق میں گہری ہیں۔ ہندومت اور اسلام کے گہرے روحانی مواد نے لوگوں کو متحد کیا اور ایک دوسرے کے بارے میں سماجی اور فکری تفہیم پیدا کرنے میں مدد کی۔ اس نے سیاسی اتار چڑھاؤ کے باوجود امن اور ہم آہنگی کے ایک الگ اور متحرک اظہار کو جنم دیا۔ جب کہ مورخین نے سیاسی واقعات پر زیادہ توجہ مرکوز کی ، لیکن وہ لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے والے سماجی انڈر کرنٹ کو پکڑنے میں ناکام رہے ہیں۔قبل ازیں معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر العیسی نے اپنی تقریر میں انصاف اور عالمی بھائی چارے کے جذبے کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ اقدار اور مشترکہ مفادات پر مبنی تہذیبی ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی جمہوریت اور یہاں کا آئین قابل فخر ہے۔ڈاکٹر العیسی نے کہا کہ ہندوستان مختلف مذاہب، مخٹلف زبان اور الگ الگ رنگ و نسل پر مشتمل باشندوں کے درمیان قومی ہم آہبگی اور خیرسگالی کا ایساقابل تعریف ماڈل ہے، جسے پوری دنیا عظمت کی نظر سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں اپنے قیام کے دوران جتنے لوگوں سے انہوں ملاقات کی ، ان سب نے ہندوستان کے مضبوط آئین ، قومی ہم آہنگی اور خیرسگالی کی تعریف کی۔یہاں تک کہ لوگوں سے بات چیت کے دوران یہ اندازہ بھی ہوا کہ ہندوستان کے مسلمانوں کو اپنے ملک کے آئین پر فخر ہے۔مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل نے اپنی تقریر میں کہا کہ وہ انتہاپسندی اور شدت پسندی کے خلاف دنیا بھر میں اپنی مہم چلارہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ قومی ہم آہنگی، مذہبی خیرسگالی اور سماجی رواداری ، تعاون اور برداشت کے لئے بھی جدوجہد کر رہے ہیں، جس میں انہیں خاطرخواہ کامیابی مل رہی ہے۔ڈاکٹر العیسی نے کہا کہ ہندو مذہبی رہنما شری شری روی شنکر سمیت مختلف اہم ہندو مذہبی رہنماوں کے ساتھ مل کر وہ اپنی اس مہم پر کام کر رہے ہیں اور اسے مزید آگے بڑھانے کا عزم رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پورہ دنیا میں 1.8 بلین مسلمان رہتے ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ تعان، برداشت ، خیرسگالی ، ہمدردی ہم آہنگی پر یقین رکھتے ہیں۔ڈاکٹر العیسی نے کہا کہ ہندستان کا ان کا دورہ ہم آہنگی، خیرسگالی، تعاون، ہمدردی کے عمل کو عملی میدان میں لانے کے سلسلے میں پوری دنیا کے لئے ایک پیغام ہے۔انڈیااسلامک کلچرل سینٹر کے اشتراک سے اس پروگرم کا انعقاد کیا گیا۔ کلیچرل سینٹر کے چیئرمین سراج الدین قریشی نے شرکا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ملک کی مختلف ریاستوں، ضلعوں اور علاقوں کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

سالانہ امرناتھ یاترا ، ایل جی کی تمام طبقات سے تعاون کی اپیل

سالانہ امرناتھ یاترا ، ایل جی کی تمام طبقات سے تعاون کی اپیل

2026-06-28
پہلگام میں یاترا کیلئے حتمی انتظامات مکمل، ایل جی کی یاترا سے پہلے تمام الاٹ شدہ کام مکمل کر نیکی ہدایت

پہلگام میں یاترا کیلئے حتمی انتظامات مکمل، ایل جی کی یاترا سے پہلے تمام الاٹ شدہ کام مکمل کر نیکی ہدایت

2026-06-26
ایل جی کی زیر صدارت سکاسٹ کشمیر کی 36ویں یونیورسٹی کونسل میٹنگ، طویل مدتی روڑ میپ کو منظوری

ایل جی کی زیر صدارت سکاسٹ کشمیر کی 36ویں یونیورسٹی کونسل میٹنگ، طویل مدتی روڑ میپ کو منظوری

2026-06-25
پانچ اگست 2019میں شیاما پر ساد مکھرجی کے خواب کی تکمیل ہوئی، دفعہ 370منسوخی سے وژن مکمل ہوا۔ امت شاہ

پانچ اگست 2019میں شیاما پر ساد مکھرجی کے خواب کی تکمیل ہوئی، دفعہ 370منسوخی سے وژن مکمل ہوا۔ امت شاہ

2026-06-24
ایل جی کی میلہ کھیر بھوانی میں شرکت، پوجا پاٹ میں بھی شامل، بہترین انتظامات پر انتظامیہ کی تعریف

ایل جی کی میلہ کھیر بھوانی میں شرکت، پوجا پاٹ میں بھی شامل، بہترین انتظامات پر انتظامیہ کی تعریف

2026-06-23
گڈ گورننس سے جامع پالیسیاں تشکیل، وکشت بھارت نئے وژن کے ساتھ آگے لے جانے کا موقع : ایل جی

گڈ گورننس سے جامع پالیسیاں تشکیل، وکشت بھارت نئے وژن کے ساتھ آگے لے جانے کا موقع : ایل جی

2026-06-21
جی 7سربراہی کانفرنس، مودی ’سخت مذاکرات کار‘۔مستقبل میں ہندوستان کا دورہ کریں گے:ٹرمپ

جی 7سربراہی کانفرنس، مودی ’سخت مذاکرات کار‘۔مستقبل میں ہندوستان کا دورہ کریں گے:ٹرمپ

2026-06-18
فرانس میںG7 سربراہی اجلاس، مودی اورٹرمپ میںمختصرملاقات

فرانس میںG7 سربراہی اجلاس، مودی اورٹرمپ میںمختصرملاقات

2026-06-16
این ڈی اے حکومت کے 12 سال کی کارکردگی بے مثال۔شہریوں کا معیار زندگی بہتر ہوا،متوسط طبقے کی خواہشات پورا کیں: وزیر اعظم مودی

این ڈی اے حکومت کے 12 سال کی کارکردگی بے مثال۔شہریوں کا معیار زندگی بہتر ہوا،متوسط طبقے کی خواہشات پورا کیں: وزیر اعظم مودی

2026-06-16
لیفٹیننٹ گورنر کا عالمی کشمیری پنڈت کنکلیو میں شرکت

لیفٹیننٹ گورنر کا عالمی کشمیری پنڈت کنکلیو میں شرکت

2026-06-13
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page