نیوز ڈیسک//
عالمی نظام کی تشکیل نو میں ہندوستان کا اہم رول: مودی
نئی دہلی، 15 اگست : وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ ہندوستان کورونا کے بعد بدلے گئے عالمی نظام کو از سر نو تشکیل دینے میں ایک مؤثر رول ادا کر رہا ہے اور پوری دنیا ہندوستان کی جمہوریت، آبادی اور تنوع کو حیرت سے دیکھ رہی ہے۔
آج یہاں ہندوستان کے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا ’’آج لال قلعہ کی فصیل سے میں اپنے ملک کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو تہہ دل سے مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ آج ملک جہاں پہنچا ہے، اس میں خصوصی طاقت کا اضافہ ہورہا ہے، میری ماؤں بہنوں کی طاقت کا۔ آج ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اس لیے میں اپنے کسان بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ آج میں ملک کے مزدوروں، ایسے کروڑوں گروپوں کو سلام اور مبارکباد پیش کر رہا ہوں۔ آج ملک جدیدیت کی طرف بڑھ رہا ہے، دنیا کا مقابلہ کرنے کی طاقت کے ساتھ نظر آرہا ہے، اس کے پیچھے ملک کے محنت کشوں کا بہت بڑا تعاون ہے، آج وقت کہتا ہے کہ لال قلعہ کی فصیل سے ان کو سلام پیش کروں۔ میں اسے مبارکباد دیتا ہوں، انہیں سلام کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ بات یقینی ہے کہ بھارت کی صلاحیت اور بھارت کے امکانات اعتماد کی نئی بلندیوں کو پار کرنے والی ہیں اور یہ اعتماد کی نئی بلندیاں ، نئی صلاحیت کو لے کر کے چلنی چاہئے۔ آج ملک میں جی-20 سمٹ کی مہمان نوازی کا ہندوستان کو موقع ملا ہے، اور پچھلے ایک سال سے ہندوستان کے ہر کونے میں جس طرح سے جی – 20 کے بہت سے ایسے پروگرام منعقد ہوئے ہیں، بہت سے کام ہوئے ہیں، اس نے ملک کے عام انسان کی صلاحیت کو دنیا سے متعارف کرادیا ہے۔ ہندوستان کے تنوع کا تعارف کرایا ہے۔ ہندوستان کے تنوع کو دنیا تعجب سے دیکھ رہی ہے اور اس کی وجہ سے ہندوستان کے قریب کشش میں اضافہ ہوا ہے، بھارت کو جاننے کی، ہندوستان کو سمجھنے کی خواہش جاگی ہے۔ اسی طرح سے آپ دیکھئے، ایکسپورٹ، آج ہندوستان کا ایکسپورٹ تیزی سے بڑھ رہا ہے اور میں کہنا چاہتا ہوں، دنیا کے ماہرین ان سارے پیمانوں کی بنیاد پر کہہ رہے ہیں کہ اب ہندوستان رکنے والا نہیں ہے۔ دنیا کی کوئی بھی ریٹنگ ایجنسی ہوگی، وہ ہندوستان کو فخر دلارہی ہے۔ کورونا دور کے بعد دنیا ایک نئے سرے سے سوچنے لگی ہے، اور میں یقین کے ساتھ دیکھ رہا ہوں کہ جس طرح سے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا نے ایک نیا ورلڈ آرڈر تیار کیا تھا۔ میں صاف صاف دیکھ رہا ہوں کہ کورونا کے بعد ایک نیا عالمی نظام ، ایک نیا گلوبل آرڈر ، ایک نئی جیو پالیٹکل ایکویشن، یہ بہت ہی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ جیو پالیٹکل ایکویشن سے ساری تشریحات بدل رہی ہیں، تعریفیں بدل رہی ہیں۔ اور میرے پیارے پریوار جنوں، آپ فخر کریں گے کہ بدلتی ہوئی دنیا کو شیپ دینے میں آج میرے 140 کروڑ ہم وطنوں ، آپ کی صلاحیت نظر آرہی ہے، آپ فیصلہ کن موڑ پر کھڑے ہیں اور کورونا کےد ور میں ہندوستان نے جس طرح سے ملک کو آگے بڑھایا ہے ، دنیا نے ہماری صلاحیتوں کو دیکھا ہے۔ جب دنیا کی سپلائی چین تہس نہس ہو گئی تھی، بڑی بڑی ارتھ ووستھا پر دباؤ تھا، اس وقت بھی ہم نے کہا تھا، ہمیں دنیا کی ترقی دیکھنی ہے۔
وزیراعظم نے مزید کاہ کہ تو وہ انسان پر مرکوز ہونا چاہیے، انسانی ہمدردی سے بھرا ہوا ہونا چاہیے اور تب جا کر مسائل کا صحیح حل نکلے گا اور کووڈ نے ہمیں سکھایا ہے ،یا ہمیں مجبور کیا ہے لیکن انسانی ہمدردی اور دکھ درد کو چھوڑ کرکے ہم دنیا کا بھلا نہیں کرسکتے۔
انہوں نے اپنےخطاب میں کہا کہ آج ہندوستان گلوبل ساؤتھ کی آواز بن رہا ہے۔ ہندوستان کی خوشحالی، وراثت آج دنیا کےلیے ایک موقع بن رہی ہے۔گلوبل اکنامی، گلوبل سپلائی چین میں ہندوستان کی حصے داری، میں پختہ یقین کے ساتھ کہتا ہوں، آج جو ہندوستان میں صورت حال پیدا ہوئی ہے، آج جو ہندوستان نے کمایا ہے، وہ دنیا میں استحکام کی ضمانت لے کر آیا ہے دوستو،اب نہ ہمارے دل میں، اور نہ ہی 140 کروڑ میرے پریوار جنوں کے دل میں اور نہ ہی دنیا کے دل میں کوئی ‘افس’ ہے اور نہ کوئی ‘بٹس’ ہے، اعتماد بن چکا ہے۔
یوم آزادی کے موقع پر تقریر میں وزیراعظم نے مزید کہا کہ اب گیند ہمارے پالے میں ہے۔ ہمیں موقعے کو جانے نہیں دینا چاہیے، ہمیں موقعے کو چھوڑنا نہیں چاہیے، ہندوستان میں، میں اپنے ہم وطنوں کا اس لیے بھی استقبال کرتا ہوں کہ میرے ہم وطنو ں میں ایک صاف ستھری ذہانت کی اہلیت ہے، مسائل کی جڑوں کو سمجھنے کی صلاحیت ہے اور اس لیے 2014 میں میرے ہم وطنوں نے 30 سال کے تجربے کےبعد طے کیا کہ ملک کو آگے لے جانا ہے، تو مستحکم سرکار چاہیے، مضبوط سرکار چاہیے، مکمل اکثریت والی سرکار چاہیے اور ہم وطنوں نے ایک مضبوط اور مستحکم سرکار بنائی۔ تین دہائیوں تک جو غیریقینی کا دور تھا، جو عدم استحکام کا باب تھا، جن سیاسی مجبوریوں سے ملک جکڑا ہوا تھا، اس سے آزادی ملی۔
امرت کال ہم سب کے لیے کرتویہ کا کال: مودی
نئی دہلی، 15 اگست: وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے ہر لمحہ ملک کے لیے جینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ امرت کال ہم سب کے لیے کرتویہ کال ہے۔
مسٹر مودی نے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے ہم وطنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’یہ امرت کال ہم سب کے لیے کرتویہ کال ہے۔ یہ امرت کال ہم سب کے لیے مادر وطن کے لیے کچھ کرنے گزرنے کا کال ہے۔ 1947 سے پہلے پیدا ہونے والی نسل کو ملک کے لیے جان دینے کا موقع ملا۔ انہوں نے ملک کے لیے مرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا، لیکن ہمارے پاس ملک کے لیے مرنے کا موقع نہیں ہے۔ ہمارے لیے ملک کے لیے جینے کا اس سے بڑا موقع نہیں ہو سکتا۔ ہمیں ہر لمحہ ملک کے لیے جینا ہے، اس عزم کے ساتھ ہمیں اس امرت کال میں 140 کروڑ ہم وطنوں کے خوابوں کا عزم بھی بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 140 کروڑ ہم وطنوں کی عزم کو کامیابی میں بدلنا ہے اور جب 2047 میں ترنگا جھنڈا لہرایا جائے گا تو دنیا ترقی یافتہ ہندوستان کا ذکر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسل کو ایسا خوشحال ملک، ایسا متوازن ملک، ایسا ملک جس میں سماجی انصاف کا ورثہ ہو، تاکہ انہیں کبھی چھوٹی چھوٹی چیزوں کے حصول کے لیے جدوجہد نہ کرنی پڑے۔ ہم سب کا فرض ہے، ہر شہری کا فرض ہے اور یہ امرت کال کرتویہ کال ہے۔ ہم اپنے فرض سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے، ہمیں وہ ہندوستان بنانا ہے جو باپو کا خواب تھا، ہمیں وہ ہندوستان بنانا ہے جو ہمارے آزادی پسندوں کا خواب تھا، ہمیں وہ ہندوستان بنانا ہے جو ہمارے شہیدوں کا تھا۔ ان بہادروں سے تعلق رکھتے تھے، جنہوں نے مادر وطن کے لیے جانیں دیں۔
ملک جدیدیت کی طرف آگے بڑھ رہا ہے: مودی
نئی دہلی، 15 اگست:وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک پرانی سوچ اور پرانے پیٹرن کو چھوڑ کر اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ملک جدیدیت کی طرف آگے بڑھ رہا ہے۔
مسٹر مودی نے77 ویں یوم آزادی پر لال قلعہ کی فصیل سے ہم وطنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک بہت سی صلاحیتوں کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ ملک جدیدیت کی طرف آگے بڑھنے کے لئے کام کر رہا ہے۔ آج ملک قابل تجدید توانائی میں کام کر رہا ہے، آج ملک گرین ہائیڈروجن پر کام کر رہا ہے، ملک کی خلا میں صلاحیت میں اضافہ ہو رہاہے۔ ملک ڈیپ سی مشن میں بھی کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ ملک میں ریل جدید ہو رہی ہے، تو وندے بھارت بلٹ ٹرین بھی آج ملک کے اندر کام کر رہی ہے۔ گاؤں گاؤں پکی سڑکیں بن رہی ہیں تو الیکٹرک بسیں اور میٹرو بھی بن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج گاؤں گاؤں تک انٹرنیٹ ہر گاؤں تک پہنچ رہا ہے تو کوانٹم کمپیوٹر کے لیے بھی ملک کام کر رہا ہے۔ نینو یوریا اور نینو ڈی اے پی پر کام ہو رہا ہے، دوسری طرف ہم آرگینک فارمنگ پر بھی زور دے رہے ہیں۔ آج کسان پروڈیوسریونین بنائی جارہی ہے تو ہم سیمی کنڈکٹرکو بھی تیار کرنا چاہتے ہیں۔ ہم معذوروں کے لئے کے لیے قابل رسائی ہندوستان بنانے کے لیے کام کرتے ہیں تو ہم پیرالمپکس میں بھی ہندوستان کا ترنگا جھنڈا لہرانے کے لئے میرے معذور وں کو باختیار بنا رہے ہیں۔ہم کھلاڑیوں کو خصوصی تربیت دے رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا ”آج ہندوستان پرانی سوچ اور پرانے پیٹرن کو چھوڑ کر مقصد کو حاصل کرنے کے ساتھ چل رہا ہے۔ جب میں کہتا ہوں کہ جس کا سنگ بنیاد ہماری حکومت رکھتی ہے، اس کا افتتاح بھی ہمارے دور میں کرتے ہیں۔ ہمارا کام ثقافت، بڑا سوچنا، بہت دور کی سوچ، سب کے فائدے کے لیے سوچنا اور سب کے لیے خوش ہونا ہمارا کام کرنے کا انداز رہا ہے۔ ہم اس توانائی کے ساتھ کام کرتے ہیں کہ ایک سوچ سے زیادہ، ایک عہد سے زیادہ کیسے حاصل کیا جائے۔ ہم نے آزادی کے امرت مہوتسو میں 75 ہزار امرت سروور بنانے کا عزم کیا تھا۔ اس وقت ہم نے ہر ضلع میں 75 امرت سروور بنانے کا عزم کیا تھا۔ تقریباً 50-55 ہزار امرت سروور کا تصور کیا گیا تھا۔ لیکن آج تقریباً 75 ہزار امرت سروور کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ یہ اپنے آپ میں بہت بڑا کام ہے ہو رہاہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ افرادی قوت اور پانی کی طاقت کی یہ طاقت ہندوستان کے ماحول کو بچانے میں بھی کام آنے والی ہے۔ 18ہزار گاؤں تک بجلی فراہم کرنا، جن دھن بینک کھاتہ کھولنا، بیٹیوں کے لیے بیت الخلا بنانا، تمام ٹارگٹ کو وقت سے پہلے پوری طاقت کے ساتھ پورا کیا جائے گا۔ جب ہندوستان کوئی فیصلہ لیتا ہے تو اسے پورا کرکے رہتا ہے، یہ ہمارا ٹریک ریکارڈ کہتا ہے۔
پندرہ ہزار کروڑ روپے کی وشوکرما اسکیم شروع ہوگی: مودی
نئی دہلی، 15 اگست: وزیر اعظم نریندر مودی نے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ 15ہزارکروڑ روپے کی وشوکرما یوجنا شروع کی جائے گی جس کا فائدہ چھوٹے مزدوروں کوملے گا۔
مسٹر مودی نے آج یوم آزادی کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے 13 کروڑ لوگ غریبی سے باہرنکلے ہیں۔ اس کامیابی میں پردھان منتری آواس یوجنا، کسان سمان ندھی یوجنا، ریہڑی پٹری والے دکان کے لیے سواندھی جیسی اسکیموں کا تعاون رہاہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایم سواندھی سے 50 ہزار کروڑ روپے سڑک کے دکانداروں تک پہنچایا گیاہے۔ آنے والے دنوں میں وشوکرما جینتی پر ایک پروگرام لاگو کیا جائے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس وشوکرما جینتی پر تقریباً 13-15 ہزار کروڑ روپے کی وشوکرما اسکیم شروع کی جائے گی۔اس کا فائدہ روایتی ہنر کے ساتھ زندگی گزارنے والے لوگوں کو فائدہ ملے گا۔
انہوں نے کہا ”روایتی ہنر کے مطابق زندگی گزارنے والے لوگ، جو کہ اوزار سے اوراپنے ہاتھوں سے کام کرنے والا طبقہ ہے، زیادہ تراو بی سی برادری سے ہیں۔ ہمارے بڑھئی ہوں، ہمارے سنار ہوں، ہمارے معمار ہوں، ہمارے کپڑے دھونے والے ہوں، ہمارے بال کٹوانے والے بھائی بہن خاندان ہوں، ایسے لوگوں کو ایک نئی طاقت دینے کے لیے، ہم آنے والے مہینے میں وشوکرما جینتی پروشو کرما اسکیم لانچ کریں گے تقریباً 13-15 ہزار کروڑ روپے سے اس کی شروعات کریں گے۔‘‘
مسٹر مودی نے کہا کہ پی ایم کسان سمان ندھی میں ڈھائی لاکھ کروڑ روپے براہ راست ملک کے کسانوں کے کھاتوں میں جمع کیا گیا ہے۔ جل جیون مشن، ہر گھر تک صاف پانی کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے دو لاکھ کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت 70 ہزار کروڑ روپے لگائے گئے ہیں۔
نیا پارلیمنٹ ہاؤس وقت سے پہلے تیار: وزیراعظم
نئی دہلی، 15 اگست: اپوزیشن جماعتوں کو بالواسطہ نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ نیا پارلیمنٹ ہاؤس بنانے کے لیے 25 سال سے بات چیت چل رہی تھی، لیکن ہماری حکومت نے اسے وقت سے پہلے تیار کرلیا ہے۔
مسٹر مودی نے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے ملک کے عوام سے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’ہم نے فیصلہ کیا ہے، جس پر 25 سال سے ہمارے ملک میں بحث ہو رہی تھی کہ ملک میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت بنائی جائے۔ یہ مودی ہی ہیں جنہوں نے وقت سے پہلے نئی پارلیمنٹ بنا کر دکھا دی۔ یہ ایک ایسی حکومت ہے جو کام کرتی ہے، ایک ایسی حکومت جو مقررہ اہداف کو عبور کرتی ہے، یہ ایک نیا ہندوستان ہے، یہ ایک ایسا ہندوستان ہے جو خود اعتمادی سے بھرا ہوا ہے، یہ ایک ایسا ہندوستان ہے جو قراردادوں کو حقیقت بنانے کے لیے سخت محنت کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستان رکتا نہیں ہے، یہ ہندوستان تھکتا نہیں ہے، یہ ہندوستان ہانپتا نہیں ہے اور یہ ہندوستان ہارتا نہیں ہے۔ معاشی طاقت بھری ہوئی ہے تو ہماری اسٹریٹجک طاقت کو نئی طاقت ملی ہے، ہماری سرحدیں پہلے سے زیادہ محفوظ ہو گئی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں آپ میں سے آتا ہوں، آپ میں سے نکلا ہوں، آپ کے لیے جیتا ہوں۔ یہاں تک کہ اگر میں خواب دیکھتا ہوں تو وہ آپ کے لئے آتے ہیں۔ اگر میں پسینہ بہاتا ہوں تو ہ آپ کے لیے بہاتا ہوں، کیونکہ اس لیے نہیں کہ آپ نے مجھے ذمہ داری دی ہے، میں یہ اس لیے کر رہا ہوں کہ آپ میری فیملی ہیں اور آپ میرے خاندان کے فرد ہیں اور آپ کے کنبے کا رکن ہونے کے ناطے میں آپ کے خوابوں کو ٹوٹتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا، میں آپ کے عزم کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لئے آپ کا ایک ساتھی بن کر، آپ کا ایک خدمت گار بن کر، آپ کے ساتھ جڑے رہ کر آپ کے ساتھ جینے کا، آپ کے لئے سامنا کرنے کا عزم لے کر چلا ہوا انسان ہوں اور مجھے یقین ہے کہ ہمارے آباؤ اجداد نے آزادی کی جنگ لڑی تھی، وہ خواب دیکھے تھے وہ خواب ہمارے ساتھ ہیں۔