نیوز ڈیسک//
جموں، 18 اگست: ضلع مجسٹریٹ رام بن مسرت اسلام نے ایک ایڈوائزری جاری کرکے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ یونین ٹریٹری ے کچھ حصوں میں آئی فلو اور ڈنگو کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔انہوں نے یہ ایڈوائزری ضلع میں آئی فلو کے کچھ معاملات سامنے آنے کے بعد جاری کی ہے۔موصوف ضلع مجسٹریٹ نے جموں وکشمیر کے کچھ حصوں میں ڈنگو اور آئی فلو کے معاملے سامنے آنے کے پیش نظر چیف میڈیکل افسر (سی ایم او) رام بن کو فوری متوجہ ہونے اور تمام بلاک میڈیکل افسروں کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کرنے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے سی ایم او رام بن کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کا استعمال کرکے لوگوں کو اس کے متعلق احتیاطی تدابیر کرنے کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کی صلاح دی ہے۔ضلع مجسٹریٹ نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں روزانہ بنیادوں پر ایک بلیٹن جاری کیا جانا چاہئے جس کی کاپیاں ضلع مجسٹریٹ کے دفتر اور ضلع انفارمیشن افسر رامن بن کو بھیجی جانی چاہئے۔دریں اثنا سی ایم او رام بن کا کہنا ہے کہ ضلع میں اب تک ڈنگو کا کوئی بھی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔یو این آئی