• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

آڑو پہل گام ہائی اسکول میں 100بچوں کیلئے صرف 5اساتذہ تعینات

1ہیڈماسٹر اور 1دفتری کام پر مامور، بقیہ 3درس و تدریس کیلئے تعینات

Nigraan News by Nigraan News
2023-10-26
Reading Time: 1min read
A A
0
FacebookTwitterWhatsapp

نیوز ڈیسک//
سرینگر/25اکتوبر//جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے تحصیل پہلگام کے آڈو علاقے میں قائم گورنمٹ ہائی سکول میں 100 بچے زیر تعلیم ہیں جن کو پڑھانے کیلئے صرف 5 اساتذہ تعینات ہیں جن میں سے ایک ہیڈماسٹر کی جگہ کام کررہا ہے اور ایک دفتری کام میں مصروف رہتے ہیں اور سو بچوں کو پڑھانے کیلئے محض 3 اساتذہ عملی طور پر تعینات ہیں۔ اس ضمن میں مقامی لوگوں نے کہاکہ سکول میں عملہ کی کمی کے بارے میں کئی بار ناظم تعلیم اور متعلقہ زونل آفیسر کے ساتھ بات کی گئی تاہم انہوں نے آج تک کوئی بھی قدم نہیں اٹھایا۔ وائس آف انڈیا کے نمائندے امان ملک کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے تحصیل پہلگام کے آڈو علاقے میں قائم گورنمٹ ہائی سکول قائم ہے جہاں پر طلبہ کا رول 100 ہے تاہم اس بڑی تعداد کیلئے صرف 5 اساتذہ تعینات ہیں جن میں سے ایک سکو ل ہیڈماسٹر کا چارج سنبھالے ہوئے ہیں جبکہ ان 5 میں سے ایک ٹیچر دفتری کام انجام دینے کا کام سنبھال رہے ہیں۔ اور صرف 3 اساتذہ ہی عملی طور پر سکول میں درس و تدریس کا کام سنبھالے ہوئے ہیں۔ سو طلبہ کیلئے پانچ اساتذہ ہونا سکول میں زیر تعلیم بچوں کے مستقبل کیلئے سراسر کھواڑ کیاجارہا ہے۔ اس سلسلے میں نمائندے نے مقامی لوگوں کے ساتھ بات کی تو انہوں نے کہا کہ سکول کی حالت کے بارے میں کئی بار ناظم تعلیم کے ساتھ بات کی جو کہ اسی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں تاہم انہوں کبھی بھی سنجیدگی سے اس معاملے پر کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم سکول میں مکمل عملہ کا مطالبہ کرتے ہیں کیوں کہ ہائی سکول میں قواعد کے مطابق 18 اساتذہ تعینات ہونے چاہئے اور اب اگر 18 ٹیچروں کی تعیناتی ممکن نہ ہو تو کم سے کم سکول میں پندرہ اساتذہ کو تعینات کیا جائے تاکہ بچوں کامستقبل دا? پر نہ لگے۔ اس سلسلے میں مقامی لوگوں کے حوالے سے انہوںنے لیفٹیننٹ گورنر اور سیکریٹری ایجوکیشن سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں۔واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں زیادہ تر پسماندہ طبقہ یعنی شیڈول کاسٹ سے تعلق رکھتے ہیں جو تعلیم کے بارے میں زیادہ حساس نہیں ہیں اس لئے اس علاقے کی طرف زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے- آڈو چونکہ ایک وسیع آبادی پر مشتمل ہے جس کی وجہ سے سکول میں بچوں کا رول بھی کافی ہے۔ سکول میں100 سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں سکول میں عملہ کی قلت بھی ہے لیکن سکولی عمارت صرف آٹھ کمروں پر مشتمل ہے جن میں سے دو دفتری کام کاج کیلئے ہے جبکہ دیگر چھ کمروں میں 11 کلاسوں کو پڑھایا جارہا ہے۔ چھ کمروں میں 100 بچے جب ایک ساتھ جمع کردئے جائیں گے تو کلاس روم میں پڑھنے اور پڑھانے کا عمل متاثر ہوجاتا ہے۔ سکول میں تعینات اساتذہ کا کہنا ہے کہ سکول میں بچوں کو پڑھانے کا کام بہت مشکل بن جاتا ہے کیوں کہ ایک ہی کمرے میں دو کلاسوں کے بچوں کو رکھ کر بچوں کو پڑھانا ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب موسم بہتر ہوتا ہے تو ہم بچوں کو سکول صحن میں پڑھاتے ہیں جو کلاسوں کے بنسبت بہتر ہوتا ہے لیکن جب موسم خراب ہوتا ہے تو ہمارے سکول کے کلاسوں میں اس قدر شور و غل پیدا ہوتا ہے کہ ہم مجبور ہوکر کچھ کلاسوں کو چھٹی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکول کیلئے مزید کمروں کے تعمیر یا دوسری عمارت کے حوالے سے کئی بار تحریری طور پر زیڈ ای او سے مطالبہ کیا گیا تاہم محکمہ کی جانب سے اس طرف کوئی دھیان نہیں دیا جارہا ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.