نیوز ڈیسک//
سرینگر/25اکتوبر:دن میں کھلی دھوپ نکلنے کے باعث وادی کشمیر میں شبانہ سردیوں کا راج برقرار ہے جس کے نتیجے میں سردی میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ میں 2 نومبر تک کسی بڑی بارش یا برفباری کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے اور رواں ماہ کے آخر تک مجموعی طو پر موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق وادی میںاگرچہ موسم گزشتہ برس کے نسبت اگرچہ بہتر ہے تاہم دن میں ہلکی دھوب کے ساتھ ساتھ سردی میں بھی اضافہ ہورہا ہے خاص کر شبانہ درجہ حرارت روز افزوں گراوٹ آرہی ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 02نومبر تک موسم تبدیل ہونے کا کوئی مکان نہیں ہے ۔ سرینگر میںمقیم محکمہ موسمیات کے مطابق جموں کشمیر اور لداخ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 2 نومبر تک بڑی بارش یا برفباری کی کوئی پیشگوئی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے میدانی علاقوں میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 3سے 6ڈگری میں رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خشک موسم کی صورتحال رواں ماہ کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ 28 اکتوبر تک موسم بنیادی طور پر صاف رہے گا جبکہ 29 اکتوبر کو ہلکی بارش یا برفباری کے ساتھ عام طور پر ابر آلود رہے گا۔اسی طرح سے 30اور 31اکتوبر کو موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور یکم اور 2 نومبر کو جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ میں 2 نومبر تک کسی بڑی بارش یا برفباری کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے اور رواں ماہ کے آخر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ تمام بیرونی سرگرمیوں کے علاوہ فصلوں کی کٹائی اور محفوظ ذخیرہ کرنے کیلئے موسم سازگار ہے۔