• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, مئی ۵, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جموں و کشمیر کے نوجوان قابل اور باصلاحیت: لیفٹیننٹ گورنر

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-18
Reading Time: 1min read
A A
0
جموں و کشمیر کے نوجوان قابل اور باصلاحیت: لیفٹیننٹ گورنر
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر:لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوان فطری طور پر قابل اور باصلاحیت ہیں اور انتظامیہ انہیں صحیح پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔اس سلسلے میں بہت سے تاریخی فیصلے لئے گئے ہیں جن میں آئندہ ہفتوں میں یونین ٹریٹری کی تمام پنچایتوں میں یوتھ کلبوں کا قیام شامل ہیں۔منوج سنہا نے یہ باتیں اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ‘عوام کی آواز کے دوران کہیں۔ یہ پروگرام آل انڈیا ریڈیو کے تمام مقامی اور پرائمری چینلوں پر نشر ہوتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کرگل وجے دیوس کے سلسلے میں سیکورٹی فورسز کے بہادر فوجیوں اور شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا: ‘میں مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانیں دینے والے تمام بہادر فوجیوں اور اُن کے اہل خانہ کی ہمت کو سلام پیش کرتا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘آج ترنگا فخر سے لہرا رہا ہے اور جموں و کشمیر ہمارے فوجیوں کی بہادری کی وجہ سے ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو سول سروسز اور دیگر امتحانات کی کوچنگ مہیا کرنے کے لئے یونین ٹریٹری حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والی ‘پروازسکیم پر بھی بات کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہمارے بچوں کو بہترین کوچنگ سہولیات فراہم کی جائیں کیوں کہ تعلیم کے میدان میں ترقی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘مشن یوتھ کے تحت انتظامیہ نے 400 ڈینٹل سرجنوں کو اپنے کلینک شروع کرنے کے لئے مالی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس پروگرام میں 800 پیرا میڈیکس کو بھی شامل کیا جا رہا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے گزشتہ ایک ماہ میں زائد از چھ ہزار تجاویز حاصل کرنے پر کہا کہ لوگوں نے مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے اور عوامی شراکت کے ساتھ کام کرنے کے لئے حکومت کی وابستگی کو مستحکم کیا ہے۔ اس طرح ‘جن بھاگیداری کو تقویت ملی ہے جو ترقیاتی ایجنڈے کا سنگ بنیاد ہے۔تعلیمی شعبے میں اِصلاحات سے متعلق مشوروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ تمام تجاویز بہت دلچسپ ہیں اور ان کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے یقین دلایا کہ انتظامیہ جامع نقطہ نظر کے ساتھ تعلیم کے میدان میں ترقیاتی تبدیلیاں کرنے کے لئے پوری طرح پرعزم ہے۔(یو این آئی)

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

آیئے ! میگاپد یاترا میں شرکت کریں،لیفٹیننٹ گورنر کی عوام سے اپیل

آیئے ! میگاپد یاترا میں شرکت کریں،لیفٹیننٹ گورنر کی عوام سے اپیل

2026-05-03
لداخ یوٹی وزیر اعظم کے واضح ترقیاتی ایجنڈے کا مرکز : امت شاہ

لداخ یوٹی وزیر اعظم کے واضح ترقیاتی ایجنڈے کا مرکز : امت شاہ

2026-05-02
موسمیاتی تبدیلی کے بحران پر لیفٹیننٹ گورنر کاموسمیاتی پالیسی فریم ورک پر قومی سمٹ میں اظہار خیال

موسمیاتی تبدیلی کے بحران پر لیفٹیننٹ گورنر کاموسمیاتی پالیسی فریم ورک پر قومی سمٹ میں اظہار خیال

2026-04-29
ایل جی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن کونسل کی میٹنگ۔تعلیمی شعبہ ملک کا بہترین نمونہ قرار

ایل جی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن کونسل کی میٹنگ۔تعلیمی شعبہ ملک کا بہترین نمونہ قرار

2026-04-25
نئی تعلیمی پالیسی وکسٹ بھارت کی کنجی۔ لیفٹیننٹ گورنر

نئی تعلیمی پالیسی وکسٹ بھارت کی کنجی۔ لیفٹیننٹ گورنر

2026-04-24
پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی پہلی برسی،بھارت دہشت گردی کے سامنے جھکے گا نہیں

پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی پہلی برسی،بھارت دہشت گردی کے سامنے جھکے گا نہیں

2026-04-23
ادھم پور المناک سڑک حادثے میں 21ہلاک ، پچاس سے زائد زخمی

ادھم پور المناک سڑک حادثے میں 21ہلاک ، پچاس سے زائد زخمی

2026-04-21
اپوزیشن نے خواتین کے خوابوں کو روند ڈالا،وزیر اعظم کی ماں بیٹیو سے معذرت

اپوزیشن نے خواتین کے خوابوں کو روند ڈالا،وزیر اعظم کی ماں بیٹیو سے معذرت

2026-04-19
نشہ مکت جموں و کشمیر مہم جاری، ایل جی کا راجوری میں پڑائو، کہا معاشرہ اور انتظامیہ متحد ہو جائیں نتائج حاصل ہونگے

ڈرگ مافیا سے نجات حاصل کرکے رہیں گے: لیفٹیننٹ گورنر

2026-04-18
مودی کی دور اندیش قیادت میںہندوستان کا نیا عزم : لیفٹیننٹ گورنر

مودی کی دور اندیش قیادت میںہندوستان کا نیا عزم : لیفٹیننٹ گورنر

2026-04-18
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page