جموں /05 ؍دسمبر2023ء//
گورنر منوج سِنہا نے منگل وار کو فلورا ناگبانی پنچایت میں ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ میں حصہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے سرکاری سکیموں کو پورا کرنے کے لئے ’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کے ویژن اور مقصد پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے کہا کہِ اس مہم کو عوام بالخصوص خواتین، نوجوانوں اور کسانوں کی جانب سے پرجوش ردِّعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ خواتین اور نوجوان بھی وکاس رتھ کے رتھی بن گئے ہیں اور سکیموں کے بارے میں بیداری پھیلانے میں سرگرم عمل ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جن بھاگیداری کا یہ تعمیری جذبہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ جدید اور خوشحال جموں کشمیر کی تعمیر کے لئے جموںوکشمیر یوٹی کے دُور دراز علاقوں تک فوائد پہنچیں۔لیفٹیننٹ گورنرنے سماجی و اِقتصادی تبدیلی اور کمزور اور پسماندہ طبقوںکو مرکزی دھارے میں لانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میںیوٹی اِنتظامیہ کی کوششوں کا اِشتراک کیا۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت ان لوگوں کی زندگیوں کو روشن کرنے کے لئے پُرعزم ہے جن کے ساتھ کئی دہائیوں سے غیر منصفانہ سلوک کیا گیا اور امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔اُنہوںنے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد دیہی علاقوں کو کاروباری مراکز میں ترقی دینا اور دیہات میں نوجوانوں کے لئے منافع بخش روزگار اور کاروباری مواقع پیدا کرنا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے سالڈ لیکوڈویسٹ مینجمنٹ میں فالورا ناگبانی پنچایت کے سرپنچ کی کوششوں کی ستائش کی۔ اُنہوں نے پی آر آئی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ اَپنی متعلقہ پنچایت کو ماڈل پنچایت میں تبدیل کرنے کے لئے بہترین طریقوں کو اپنائیں۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے موجود اَفسروں، پی آر آئی ممبران اور شہریوں سے ’’ہمارا سنکلپ وِکست بھارت‘‘ کا عہد کروایا۔ اُنہوں نے مختلف محکموں کی طرف سے لگائے گئے سٹالوں کا دورہ کیا اور مختلف سکیموں کے تحت مستحقین کو منظوری نامے دئیے۔ سرپنچ فلورا ناگبانی محترمہ وندنا کماری نے سرکاری سکیموں کو یقینی بنانے کے لئے اُٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار، ضلع ترقیاتی کمشنر جموں سچن کمار واشیا، ڈی آئی جی جموں سانبہ کٹھوعہ رینج شکتی پاٹھک، ، سینئر افسران، پی آر آئی ممبران، استفادہ کنندگان، سیلف ہیلپ گروپس کے ممبران اور بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔