بارہمولہ /08 ؍دسمبر//
ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سیّد سحرش اصغر نے آج یہاں ڈی سی آفس کمپلیکس میٹنگ ہال میںڈسٹرکٹ ویلیوایشن کمیٹی (ڈی وِی سی) میٹنگ کی صدارت کی جس میں آئندہ کیلنڈر سال 2024 ء کے لئے مارکیٹ ویلیو گائیڈ لائنز اور نرخوں پر نظر ثانی کی تیاریوں پر غور و خوض کیا گیا۔
میٹنگ میں سب ڈویژنل سطح کی کمیٹیوں، تمام کمیٹیوں کی طرف سے پیش کردہ نظرثانی شدہ تجاویز کا جامع جائزہ لیا گیاجس میں سالانہ سٹیمپ ڈیوٹی کی شرحوں پر نظر ثانی اور ضلع کے اندر زمین، عمارتوں اور دیگر غیر منقولہ جائیداد کی مارکیٹ ویلیو کی نظرثانی پر توجہ مرکوزکی گئی۔
کمیٹی کے اراکین نے ضلع ترقیاتی کمشنرکو شرحوں کے مکمل تجزیہ پر جانکاری دی جس میں سال 2024ء میں شامل کرنے کے لئے علاقے اور گائوں کے لحاظ سے فیصد تبدیلیوں کے بارے میںمعلومات فراہم کیں۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے اپنائے گئے طریقہ کار، فیلڈ مشقوں اور مجوزہ نرخوں کو مرتب کرنے میں زیر غور پیرامیٹروں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورانِ میٹنگ ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے کمیٹی ممبران کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز پر تفصیلی غور خوض کیا۔
اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ نظر ثانی شدہ نرخوں کو شرح کے تعین کے معیار کے مطابق احتیاط سے قائم کی گئی ہیں۔
یہ میٹنگ آئندہ برس کے لئے بارہمولہ میں پراپرٹی ویلیو ایشن اور سٹامپ ڈیوٹی کی شرحوں کے بارے میں شفاف اور باخبر فیصلہ سازی کو یقینی بنانے کے لئے ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتی ہے۔
میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر ظہور احمد رینہ ، سپراِنٹنڈنگ اِنجینئر آر اینڈ بی ریاض احمد پیری، ڈویڑنل فارسٹ آفیسر جے وی ڈویژن بارہمولہ، ڈسٹرکٹ پنچایت آفیسر، ایگزیکٹیو آفیسر میونسپل کونسل بارہمولہ، تحصیل دار بارہمولہ، ٹاؤن پلانر کے نمائندے اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔