سری نگر:(نگران ڈیسک) جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے علاقے صدیق خان کے علاقے میں جاری تصادم میں نامعلوم عسکریت پسند ہلاک ہوگیا۔سرکاری ذرائع نےنمائدےکو بتایا کہ جاری تصادم میں ایک جنگجو ہلاک ہوگیا ہے۔ تاہم مقتول عسکریت پسند کی شناخت کے بارے میں ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔نمائدے کو اطلاع ملی ہے کہ پولیس اور فوج کی 34 آر آر کی مشترکہ ٹیم نے علاقے میں کورڈن اور سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔جب مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فائرنگ کا تبادلہ کردیا۔ نمائدے کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے چیک صدیق خان علاقے کو فوج کے34RRسی آر پی ایف اور ایس او جی نے گائوں میں 2سے3جنگجوئوں کی موجود گی کے حوالے سے اطلاع موصول ہونے کے بعد اتوار کے روز محاصرے میں لیا جس دوران شام ساڑے آٹھ بجے کے قریب تلاشی کاروائیاں شروع کی ہے جس دوران فورسز کی تلاشی پارٹی اس مقام تک پہنچی جہاں انہیںجنگجوئوں کے موجود گی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔نمائندے نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا جنگجوئوں نے فورسز کی تلاشی پارٹی پر فائرنگ کی جس کے بعد یہاں فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق ابتدائی طور کچھ فائر ہوئے جس کے بعد خاموشی چھائی ۔بتایا جاتا ہے 2سے 3جنگجوایک مکان میں چھپے بیٹھے تھے جن کو ابتدائی فائرنگ کے بھی فورسز نے سرنڈر کرنے کی پیش کش بھی کی تھی تاہم شام دیر گئے تک جائے فائرنگ پر خاموشی چھائی تھی ۔ادھر کشمیر پولیس زون نے اس حوالے سے اپنے ایک ٹویٹ میں انکونٹر کی تصدیق کی ہے ۔ علاقے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے