سری نگر /14 ؍دسمبر2023ء//
صوبائی کمشنرکشمیر وِجے کمار بدھوری نے جمعہ رات کو یہاںایک میٹنگ میں ڈل جھیل کی چھ بستیوں میں سیوریج سسٹم کی فراہمی اور ایس ٹی پی کی تعمیر کے ذریعہ ڈل جھیل کی چھ بستیوں کی ان سیٹو ایکو ڈیولپمنٹ کے لئے لیک کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی (ایل سی ایم اے) کے ذریعہ شروع کئے گئے مختلف پروجیکٹوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔اِن بستیوں میں کچری محلہ، صوفی محلہ، ٹنڈا محلہ، میر محلہ، گولڈن لیک سٹیٹ کرپورہ اور کانی محلہ شامل ہیں۔میٹنگ میںوائس چانسلر ایل سی ایم اے اور ایل سی ایم اے کے اَفسران اور اِنجینئروں نے شرکت کی۔میٹنگ کے آغاز میں گائوں کی حتمی شکل اور تبدیلی کو دکھانے کے لئے ماڈل کا ایک جائزہ پیش کیا گیا۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ کچہری محلہ کی ایکو ڈیولپمنٹ کا تقریباً 60 فیصد کام 179.51 لاکھ روپے کی کل مختص لاگت سے مکمل ہوچکا ہے جس کے لئے چیف انجینئر یو ای ای ڈی نے 28 ؍جولائی 2023 ء کو تکنیکی منظوری دی تھی۔اِن کاموں میں واک ویز، گیزبو، ویونگ ڈیک، کیکر پِلنگ، ایکو پارکس، ڈریجنگ، آر سی سی بلاک ورکس، ایچ ڈی اِی پی فلوٹنگ پلیٹ فارم، گھاٹ اور کلورٹ وفِشنگ پوائنٹس شامل ہیں۔اِس کے علاوہ میٹنگ کوبتایا گیا کہ 254.21 لاکھ روپے کی مختص لاگت سے تمام چھ ہیملیٹ کے سیوریج نیٹ ورک کی تعمیر، ٹیسٹنگ اور کمیشننگ سے تقریباً 85 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جس کے لئے چیف اِنجینئر یو اِی اِی ڈی نے 17 ؍اکتوبر 2023 ء کو تکنیکی منظوری دی تھی۔مزید برآں ، یہ بھی بتایا گیا کہ ایم بی آرٹیکنالوجی کے ذریعہ 100 کے ایل ڈی گنجائش والے 590 لاکھ روپے کی لاگت والے دو ماڈیولر ایس ٹی پیز کا کام جلد ہی الاٹ کیا جائے گا جس کے لئے جموں و کشمیر ایل سی ایم اے اتھارٹی کی جانب سے پہلے ہی ٹینڈر جاری کئے جاچکے ہیں۔صوبائی کمشنر کشمیر نے پروجیکٹوں کی فزیکل سٹیٹس کا جائزہ لینے کے بعد دسمبر 2023 ء کے آخیر تک ان پروجیکٹوں کی تکمیل کی ڈیڈ لائن مقرر کی۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ گیزبوس، ویونگ ڈیک، جیٹی، واک ویز اور دیگر سہولیات کی روشنی کے لئے لائٹنگ کا جزو شامل کریں۔انہوں نے جھیل کے تحفظ کے لئے گھر گھر جا کر کوڑاکرکٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے پر بھی زور دیا۔میٹنگ میں میوزیکل، کلسٹر اور ہائی جیٹ فاؤنٹین کے آپریشن کے علاوہ واٹر ٹرانسپورٹ سروس کے آپریشن پر بھی غور وخوض کیا گیا۔