کولگام /14 ؍دسمبر2023ء
کمشنر سیکرٹری فلوری کلچر، باغات اور پارکس شیخ فیاض احمد نے آج کولگام کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاںدیوسر میں ’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘ میں شرکت کی۔
تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ، اے ڈی ڈی سی شوکت احمد راتھر، اے سی آر میر امتیاز العزیز، اے سی ڈی محمد عمران اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے دیگر افسران و ملازمین نے بھی شرکت کی۔
اِس تقریب میں عوام کی بھر پور شرکت بھی دیکھنے میں آئی۔
مختلف محکموں کی جانب سے لوگوں کو ان کی سکیموں اور پروگراموں سے آگاہ کرنے کے لیے سٹال لگائے گئے تھے ۔اِس کے علاوہ محکموں کی جانب سے آن سپاٹ رجسٹریشن کاؤنٹر بھی قائم کئے گئے تھے۔
کمشنر سیکرٹری نے علاقے میں مرکزی معاونت الی سکیموں کی عمل آوری کے بارے میں فائدہ اُٹھانے والوں سے رائے لینے اور مقامی لوگوں سے بات چیت کی۔
شرکأکی جانب سے’ ہمارا سنکلپ وِکست بھارت‘ کا عہد لیا گیا اور کمشنر سیکرٹری ی کی موجودگی میں آئی اِی سی وَین پر وزیر اعظم کے ویڈیو پیغامات اور دیگر پرومویشنل ویڈیوئوں کو بھی دکھائے گئے۔
اس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری موصوف نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یاترا کا مقصد لوگوں تک پہنچنا ، بیداری پیدا کرنا اور فلاحی سکیموں کا فائدہ پہنچانا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘لوگوں کے لئے مختلف فلاحی سکیموں کے لئے اَپنا اِندراج کرنے اور فائدہ اُٹھانے کے لئے وَن سٹاپ حل ثابت ہو رہی ہے ۔
اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے یاترا پروگراموںکے کامیاب اِنعقاد کے لئے محکمہ کی ستائش کی اور اِس طرح کے پروگراموں کے ذریعے لوگوں تک پہنچنے کے اَثرات اور فوائد پر روشنی ڈالی ۔
طلبأ نے رنگا رنگ اور دلفریب ثقافتی پروگرام اور تھیم پر مبنی سِکٹس بھی پیش کئے۔
بعد ازاں، تقریب کے دوران طلبأ اور ایکو۔ گارڈز کو اعزازات سے نوازا گیا۔