بارہمولہ /14 ؍دسمبر2023ء
ضلع ترقیاتی کمشنربارہمولہ ڈاکٹر سیّد سحرش اصغر نے آج کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈی سی ایل) کے افسران کی ایک میٹنگ طلب کی جس میں ڈسٹرکٹ کیپیکس، ائیریا ڈیولپمنٹ فنڈ، ایس ایس وائی، امپریشنل ڈسٹرکٹ،بلاک کے تحت منصوبوں کی مالی او رطبعی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
کے پی ڈی سی ایل کے متعلقہ افسران نے ڈویژن وار جاری مختلف کاموں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا اور مالی سال 2023-24 ء کے لئے ضلع کے اندر ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کی تفصیلی تفصیلات پیش کیں۔
میٹنگ کے آغاز میں بتایا گیا کہ ضلع کے 3 ڈویژنوں کے لئے ضلع کیپکس بجٹ کے تحت بارہمولہ، سوپور اورٹنگمرگ کے لئے مجموعی طور پر 396 منصوبے منظور کئے گئے ہیں۔
میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ زیادہ تر پروجیکٹوں کے ٹینڈر کئے جاچکے ہیں اوران پر کام شروع کیا گیا ہے جبکہ کل مختص فنڈز میں سے 70 فیصد اَخراجات حاصل کئے گئے ہیں۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے ائیریا ڈیولپمنٹ فنڈایس ایس وائی کے تحت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ اَفسران سے تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ وہ دسمبر 2023 ء کے اختتام سے قبل فنڈز کے ٹارگٹیڈ اخراجات کو پورا کرنے کو یقینی بنائیں۔
اُنہوں نے افسران کو مزید ہدایت دی کہ وہ مالی برس 2023-24 ء کے ترقیاتی منصوبوں میں مقرر کردہ اہداف کو مقررہ مدت کے اندر پورا کریں۔
میٹنگ میں چیف پلاننگ آفیسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ، سپراِنٹنڈنگ انجینئر جے کے پی ڈی سی ایل اور ایگزیکٹیو اِنجینئران موجود تھے ۔