کولگام /18 ؍دسمبر2023ء
ضلع کولگام میں جاری’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘(وی بی ایس وائی) نے بیداری پھیلانے اور سرکاری فلیگ شپ سکیموں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے آج ضلع کولگام میں میونسپل کمیٹی دیوسر کے 8 وارڈوں تک اَپنی رسائی بڑھا دی۔
ضلع کولگام میںیہ یاترا ترقی کے عزم کے ثبوت کے طور پر سامنے آئی۔ ہر دن ترقی اور ترقی کی داستان میں ایک نیا باب لے کر آیا۔
شروع کی گئی سرگرمیوں نے دیرپا ترقی کے تزویراتی نقطہ نظر کو ظاہر کیا جو نچلی سطح پر لوگوں کی زندگیوں کو چھوتی ہے۔
مختلف محکموں کے افسران اور ملازمین میونسپل کمیٹی دیوسر میں آئی اِی سی کی سرگرمیوں میں مصروف رہے تاکہ غیر رسائی شدہ آبادی تک رسائی حاصل کی جاسکے اور اُنہیں سکیموں کے لئے اِندراج کرنے اور مختلف روزگار اور فلاحی سکیموں کے تحت فوائد حاصل کرنے کی ترغیب دی جاسکے۔
سٹال لگانے والے تمام محکموں کی جانب سے فلاح و بہبود، روزگار، اِنشورنس، سوشل سیکورٹی اوراِنکم جنریشن پر مبنی سکیموں پر روشنی ڈالی گئی۔
خدمات حاصل کرنے والے استفادہ کنندگان نے ’میری کہانی، میری زبانی‘ اقدام کے تحت اپنے تجربات کا بھی اِشترا ک کیا اور بغیر کسی رُکاوٹ کے خدمات کی فراہمی پر شکریہ اَدا کیا۔
’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ اُمید کی کرن بن گئی ہے جو ضلع کولگام کے لوگوں کے لئے مستقبل کی راہ ہموار کرتی ہے۔