جموں /19 ؍دسمبر2023ء
جل جیون مشن نے پیرامل فاؤنڈیشن اور چراغ غیر سرکاری آرگنائزیشن کے اِشتراک سے آج صنعت بھون میں ’’سپرنگ شیڈ مینجمنٹ‘‘پر دو روزہ وَرکشاپ کا اِنعقاد کیا۔
ورکشاپ میں جموںوکشمیریو ٹی کے مختلف اَضلاع سے تعلق رکھنے والے زائد اَز 100 شرکأنے حصہ لیا۔
مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن ڈاکٹر جی این اِیتو نے اِفتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے آبی وسائل کے انتظام کے لئے چشموں کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے تمام اَضلاع کے ماہرین ہائیڈرو جیولوجسٹ پر زور دیا کہ وہ معاشرے کے وسیع تر مفاد کے لئے اَپنی ڈیوٹی تن دہی اور لگن سے سرانجام دیں۔
اِس موقعہ پر چیف اِنجینئر پی ایچ اِی ہمیش منچندا نے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے آبی وسائل کے تحفظ اور پرزرویشن کے لئے اِجتماعی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے اور اِس کے علاوہ سپرنگ واٹر کے خشک ہونے کے بڑھتے ہوئے مسئلے سے نمٹنے پربھی زور دیا۔
اِس موقعہ پر پیرامل فاؤنڈیشن نے ہندوستانی ہمالیائی خطے میں پانی کے بحران کو کم کرنے اوردیرپا ترقی کے حصول کے لئے آبی تحفظ کے لئے موسم بہار کی بحالی کی اہمیت کے بارے میں نیتی آیوگ کی قومی پالیسی پر ایک پرزنٹیشن پیش کی۔
دورانِ ورکشاپ سپرنگ شیڈز کی میپنگ، سپرنگ انوینٹری، ڈسچارج مانیٹرنگ، ارضیاتی آلات کا اِستعمال، ہائیڈرو جیولوجیکل ڈیٹا اِکٹھا کرنے اور متعلقہ امور جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اِس تقریب میں شرکأ کے لئے پروجیکٹ سائٹ پر دو تکنیکی سیشنوں اور ایک فیلڈ ٹرپ کا مشاہد ہ کیا گیا۔
ریسورس پرسنوں نے شرکأکو سپرنگ سے متعلق ارضیاتی عوامل کے علاوہ اس کے رِی چارج کرنے کے لئے حکمت عملی، پانی کے معیار کے اِنتظام، سپرنگ شیڈ کی ترقی، ماؤنٹین سپرنگز کی ہائیڈروجیولوجی اور دیگر مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔
پروجیکٹ سائٹ کے فیلڈ وِزٹ کے دوران سپرنگ سائٹ کے جی پی ایس کوآرڈی نیٹس کے ریکارڈ اور موسم بہار کے پانی کے اخراج کی شرح کی پیمائش کے لئے مظاہرہ کیا گیا۔
اِس موقعہ پر نوڈل آفیسراور چیف انجینئر اِری گیشن اینڈ فلڈ کنٹرول جموں منوج گپتا، ٹیکنیکل آفیسر( کشمیر) جل جیون مشن فیاض احمد،ٹیکنیکل ایڈوائرزرجے جے ایم گورچرن سنگھ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر چراغ ڈاکٹر بدریش سنگھ مہرا، اِنجینئر ابھیشیک لیکم، ہیڈ سپرنگ چراغ کے شیڈ مینجمنٹ ، سینئر منیجر آیوش کمار، پیرامل فاؤنڈیشن کے آرونی پرتاپ سنگھ، پیرامل فاؤنڈیشن کے بیدانت کمار اور دیگرمتعلقین بھی موجود تھے۔