• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

صوبائی کمشنر نے کشمیر میں بجلی کی صورتحال کا جائزہ لیا

Nigraan News by Nigraan News
2023-12-20
A A
0
صوبائی کمشنر نے کشمیر میں بجلی کی صورتحال کا جائزہ لیا

صوبائی کمشنر نے کشمیر میں بجلی کی صورتحال کا جائزہ لیا

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر /19 ؍دسمبر2023ء؁
صوبائی کمشنر کشمیروِجے کمار بدھوری نے آج کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمٹیڈ( کے پی ڈی سی ایل ) کی ایک میٹنگ طلب کی جس میں صوبہ کشمیر میں بجلی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
صوبائی کمشنر نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ سخت سردی کی صورت میں اِنسانی ہمدردی کا مظاہرہ کریں اور عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے خراب ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر کو تبدیل کریں۔
میٹنگ میںضل ترقیاتی کمشنر سری نگر، منیجنگ ڈائریکٹرکے پی ڈی سی ایل، چیف اِنجینئر کے پی ڈی سی ایل اور کے پی ٹی سی ایل ، جنریشن وپلاننگ اینڈ پروکیورمنٹ کشمیر اور دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ صوبہ کشمیر کے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں نے بذریعہ ذاتی طو رپر او ربذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔
میٹنگ کے آغاز میں ایم ڈی کے پی ڈی سی ایل نے پاورپوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے کشمیر میں بجلی کی صورتحال کے بارے میں جانکاری دی ۔اُنہوں نے بتایا کہ وادی کشمیر میں 200 میگاواٹ بجلی کی اضافی الاٹمنٹ کے بعد کوئی پریشانی نہیں ہوئی ہے۔
صوبائی کمشنر نے صوبہ کشمیر کے شہری اور دیہی علاقوں میں میٹرڈ اور نان میٹرڈ میں اوسط کٹوتی کے اَوقات کی ضلع وار تفصیلات کا جائزہ لیا۔
میٹنگ میں کے پی ڈی سی ایل کی موجودہ ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر بفر سٹیٹس اور متبادل وقت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ہر ضلع میں ڈی ٹیز کے وافر بفر سٹاک کو یقینی بنائیں اور ساتھ ہی یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ ڈی ٹیز کی مختلف صلاحیتیں ڈی ٹیز کی مساوی صلاحیت کو بدلنے کے لئے بفر میں موجود ہوں۔
میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ خراب ٹرانسفارمروں کی مرمت میں لگنے والا اوسط وقت کم کیا گیا ہے جس کی بحالی کا وقت شہری علاقوں میں 12 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں ایک دن ہے۔
میٹنگ میں پی ایم ڈی پی ۔ یو مرحلہ اوّل اور مرحلہ دوم کے تحت سمارٹ میٹرنگ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
صوبائی کمشنر نے اپنے دفتر سے روزانہ کی بنیاد پر خراب شدہ ڈی ٹیز کی رائے طلب کی۔ اِس کے علاوہ جہاں تبدیلی میں ایک دن سے زیادہ وقت لگا ہے۔
اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنروں اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ بجلی چوری کے خلاف بھرپور طریقے سے مہم چلائیں تاکہ بجلی چوری کو روکا جا سکے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page