پلوامہ /19 ؍دسمبر2023ء
ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم کی صدارت میں خطے کے فن تعمیر اور ورثے کی بحالی، بحالی، تحفظ اور دیکھ ریکھ کے لئے تشکیل دی گئی ڈسٹرکٹ لیول کوآرڈی نیشن کم امپلی منٹیشن کمیٹی کو آگے بڑھانے کے لئے ایک میٹنگ طلب کی گئی۔
اُنہوں نے ضلع کے اندر آثار قدیمہ کی بحالی کے لئے مختص کئے گئے حتمی مقامات کی چھان بین کرتے ہوئے ایک جامع جائزہ لیا۔ ایک تفصیلی بحث و تمحیص میں اجزأ کے لحاظ سے کاموں اور ذمہ داریوں کاتجزیہ کیا گیا۔ اُنہوں نے اِجتماعی کوششوں پر زور دیتے ہوئے اس مقصد کے لئے حکومت کی طرف سے تشکیل دی گئی کمیٹی پر زور دیا کہ وہ تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آرز)) کی تشکیل میں بغیر کسی رُکاوٹ کے تعاون کرے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے تاریخی درستگی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے زور دیا کہ آثار قدیمہ کی بحالی کو فوٹوگرافی شواہد، ادبی ذرائع اور مکمل دستاویزات پر مبنی ہونا چاہئے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ستون ضلع میں آثار قدیمہ کے مقامات کی کامیاب بحالی او رتحفظ کے لئے بنیاد بنائیں گے۔
ڈی پی آرز کی تشکیل کے لئے ایک ٹھوس ٹائم لائن قائم کی گئی تھی جس میں بحالی کے اقدامات کو تیزی سے آگے بڑھانے کے عزم کو اُجاگر کیا گیا تھا۔ میٹنگ میں اے ڈی سی پلوامہ، اے سی ڈی پلوامہ، سی پی او پلوامہ، ایگزن آر اینڈ بی، محکمہ آثار قدیمہ کے افسران اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی۔