شوپیان / 26؍دسمبر2023ء
سیکرٹری اَمورِ نوجوان و کھیل کود سرمد حفیظ نے آج یہاں عوامی مسائل اور شکایات کا جائزہ لینے کے لئے ایک بڑے عوامی شکایات ازالے کیمپ کی صدارت کی۔
ڈی ڈی ، بی ڈی کونسل، ایم سی کونسلرز، فروٹ گروئورس، تاجر، قبائلی رہنما، کارکن، سول سوسائٹی ممبران، ایس ایچ جی ممبران اور دیگر گروپوں کے علاوہ پی آر آئی ممبران اور عوامی طور پر پیش کردہ ترقیاتی مسائل اور اَپنے متعلقہ علاقوں کے مطالبات شامل تھے۔
اِن وفود نے مختلف مسائل اُٹھائے جن میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری، ایس ڈی ایچ کیلر میں صحت سہولیات، شہر میں سبز مقامات کی ترقی اور دیگر سہولیات کی فراہمی، پانی کی قلت والے علاقوں میں پانی کی فراہمی ، سیاحتی فروغ کے اَقدامات، مغل سرائے کی ترقی،پبلک لائبریری کی اَپ گریڈیشن ، باغبانی، زراعت اور متعلقہ شعبوں میں فصل کٹائی سے پہلے اور بعدکی اِنتظامی حکمت عملی کو بہتر بنانا، سیاحتی مقامات کو فروغ دینا اور فروٹ منڈی شوپیاں کے آس پاس سیلاب سے بچاؤ بنڈ شامل ہیں۔
اِس کے علاوہ مقامی لوگوں نے صحت، سکولی تعلیم ، آر ڈی ڈی، آر اینڈ بی،اعلی تعلیم اور سپورٹس کونسل سے متعلق دیگر مسائل کو بھی اُجاگر کئے۔
سیکرٹری موصوف نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ عوام کی جانب سے پیش کردہ مسائل اور مطالبات پر بروقت توجہ دیں۔
سرمد حفیظ نے خطاب کرتے ہوئے ضلع کو دیرپا ترقی کا نمونہ بنانے کے لئے بہتر عوامی شمولیت اور تعاون پر زور دیا۔
اُنہوں نے تمام محکموں میں شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے کنٹرول روم اور ہیلپ ڈیسک کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
سرمد حفیظ نے عوام پر زور دیا کہ وہ ڈیجیٹل سروسز میں اِنقلابی تبدیلی کے ثمرات سے فائدہ اُٹھائیں۔
ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں فضل الحسیب نے سیکرٹری کو ضلع کے ترقیاتی پیرامیٹروں کو بہتر بنانے میں ترقیاتی خلا کو پُرکرنے کے لئے ضلعی اِنتظامیہ کی طرف سے اُٹھائے جانے والے اَقدامات سے آگاہ کیا۔
اِس موقعہ پر ایس ایس پی تنوشری، اے ڈی سی ڈاکٹر ناصر احمد لون، ڈپٹی سیکرٹری وائی ایس اینڈ ایس وسیم راجا کے علاوہ دیگر ضلعی و سیکٹورل افسران بھی موجود تھے۔
ڈی ڈی سی، بی ڈی سی ممبران، پی آر آئیز اور عوام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔