اننت ناگ / 26؍دسمبر2023ء
کمشنر سیکرٹری اِمداد باہمی یشا مدگل نے آج پولی ٹیکنک کالج لارکی پورہ اننت ناگ میں ایک میگا عوامی دربار کی صدارت کی اور ضلع کے لوگوںکے مسائل اور مطالبات کا جائزہ لیا۔عوامی دربار میں تمام سیکٹورل ہیڈ ز او رضلعی اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران نے شرکت کی۔
چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل اننت ناگ، وائس چیئرمین، پی آر آئی کے دیگر نمائندے اور مختلف وفود بھی میگا پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کا حصہ تھے۔
عوامی دربار میں عوام کی جانب سے زبردست ردِّعمل دیکھنے میں آیا جس کے دوران عوام نے یشا مدگل کو اَپنے ترقیاتی مسائل اور مطالبات سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے اَزالے میں مداخلت کی درخواست کی۔
تمام افسران نے ضلع میں جاری سکیموں کے بارے میں تقاریر کیں۔
وفود نے عوامی رابطہ پروگرام پر اطمینان کا اِظہار کیا اور کہا کہ یہ اُنہیں اَپنی شکایات کا اِ ظہار کرنے اور حکومت کو مناسب ذرائع سے حل کرنے میں تیز ی لانے کاموقعہ ملے گا۔
کمشنر سیکرٹری نے متعلقہ افسران کو موقعہ پر ہی ہدایات جاری کیں کہ وہ وفود اور افراد کی جانب سے پیش کردہ تمام مسائل کا جائزہ لیں اور ان کے جلد ازالے کے لئے کارروائی شروع کریں ۔ لوگوں نے بنیادی طورپر کچھ سڑکوں ، وقفے وقفے سے پانی کی فراہمی ، دیہات میں صحت سہولیات کی بہتر فراہمی اور صحت عامہ کے اِداروں میں بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے سے متعلق شہری مسائل کے بارے میں ان سے رابطہ کیا۔
نوجوانوں کے وفد نے علاقے میں کھیل کے میدان کے قیام کا معاملہ اُٹھایا جس پر متعلقہ افسران کو فوری ہدایات دی گئیں۔
یشا مدگل نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ حکومت کے اقدامات اور سکیموں کو مقبول بنائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوسکیں۔
کمشنر سیکرٹری نے تمام افراد اور وفود کو یقین دلایا کہ ان کی جانب سے پیش کردہ مسائل اور جائز مطالبات کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے گا۔ اُنہوں نے دربار کے دوران اٹھائے گئے عوامی مسائل کے بروقت حل کے لئے متعلقہ حکام کو موقعہ پر ہی ہدایات دیں۔
کمشنر سیکرٹری موصوفہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ذاتی طو رپر مقامات کا دورہ کریں اور عوامی بھلائی کے لئیء مسائل کا حل تلاش کریں ۔