سورو؍؍رنگ یل نیوزسروس؍؍ضلع کرگل کے دورافتادہ دیہات سب ڈویژن سانکو اور تحصیل تے سورومیں محکمہ فائراینڈایمرجنسی کی جانب سے ممکنہ آتشزدگی کے واقعات سے نمٹنے کے لئے فائراینڈایمرجنسی سروس کے آگ بچھانے کی گاڑیاں دستیاب نہ ہونے سے عوام کو سخت مشکلات اور نقصانات کا سامنہ کرناپڑرہاہے ۔ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں تحصیل تے سوروکے دورافتادہ دیہات رگیالینگ کے ایک رہایشی مکان میںاچانک آگ نمودارہوئی جس کے بعد دیکھنے ہی دیکھتے آگ نے پوری عمارت کواپنی لپیٹ میں لیا۔مقامی لوگوں نے آگ پر قابوپانے کیلئے کئی گھنٹوں کی مسلسل کوشش کے بعد مشکل سے سہ پہر تک آگ پرقابو پالیا۔جس دوران مکان میں موجود سازوسامان خاکستر ہوگیا۔اس دوران مقامی لوگوں نے یوٹی انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ کے جانب سے ممکنہ آگ کی واردات پر قابوپانے کے لئے بروقت معقول انتظام نہ کرنے اور تحصیل تے سورواور سب ڈویژن سانکو میں محکمہ فائراینڈایمرجنسی سروس کی گاڑیاں دستیاب نہ رکھنے پر شدید غم وغصہ کا اظہارکیا ۔مقامی لوگوں کہنا ہے کہ علاقہ میں کسی بھی جگہ اگر خدانخواستہ آگ کی واردات رونما ہونے سے مقامی لوگوں کو سرتوڑکوشش کرنے کے باوجودبھی آگ پر مکمل قابو پانے میں کافی وقت لگتاہے تب تک متاثرہ گھر بُری طرح جل کرراکھ کے ڈھیر بن جاتے ہیں اگر محکمہ فائر اینڈایمرجنسی کے گاڑیاں نزدیک میں دستیاب ہوتی تو آگ کی واردات پر جلد ہی قابو پالیاجاسکتاہے جس سے کم مالی نقصان ہوسکتاتھالیکن نزدیک میں محکمہ فائز اینڈایمرجنسی کے آگ بچھانے کی گاڑیاں دستیاب نہ ہونے اور سٹھ ستر کلومیٹر دورکرگل سے آگ بچھانے کی گاڑیاں لانے تک پوری بستی جل کرراکھ ہوسکتی ہے ۔انھوں نے کہاکہ حالیہ رگیالینگ میں پیش آئے آگ کو بجھانے کے لئے مقامی لوگوں کو کوسوں دور دریائے سوروسے بالٹین میں پانی لاناپڑا جس کے باوجودبھی آگ پرفوری طورقابونہیں پایاجاسکا۔انھوں نے ضلع انتظامیہ ویوٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ تحصیل تے سورواور سب ڈویژن سانکو کے مختلف مقامات پر ممکنہ آگ کی واردات سے نمٹنے کے لئے محکمہ فائر اینڈایمرجنسی سروس کی گاڑیاں اور افرادی قوت دستیاب رکھے تاکہ کسی بھی جگہ آگ کی واردات پیش آنے پر بروقت اس پرقابو پایا جاسکے ۔