• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, مئی ۶, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

عید الاضحی کے پیش نظر وادی کے بازاروں میں بھاری بھیڑ

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-19
A A
0
سرینگر میں 5لاکھ سے زائد ویکسین دستیاب: ڈپٹی کمشنر لوگ عید الاضحی پر کووڈ مخالف ایس اُو پیز کا خیال رکھیں سرینگر /19؍ جولائی 2021ئ؁: ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے آج سرینگر ضلع کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عید الاضحی کے تہوار پر کووڈ 19 ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا رہنے کو یقینی بنائیں ۔ ڈی سی نے کہا کہ اگرچہ کووڈ 19 کے حوالے سے صورتحال دن بدن بہتر ہو رہی ہے لیکن ماسک پہننا ، سماجی دوری کو برقرار رکھنا ، ہاتھ دھونا اور اجتماعات سے اجتناب لازمی ہے تا کہ وہ مہلک وبائی بیماری کی انفیکشن سے اپنے خاندان اور ساتھی شہریوں کی حفاظت کر سکیں ۔ ڈی سی نے یہ بات آج یہاں سرینگر ضلع میں کووڈ 19 کی موجودہ صورتحال کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی ۔ ڈی سی نے بتایا کہ ویکسی نیشن کی جاری مہم کی رفتار تیز کر دی گئی ہے اور اب تک 5 لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں تحویل میں دی گئی ہیں جو کشمیر ڈویژن میں کووڈ 19 ویکسینوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 45 سے 60 سال کی عمر کے تقریباً 90 فیصد آبادی کو کووڈ 19 کے ٹیکے لگائے گئے ہیں اور صد فیصد ہدف کے حصول کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔ وبائی امراض کے دوران عید کے رش کے بارے میں ڈی سی نے کہا کہ اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وائیرس تعطیلات کیلئے نہیں جاتا ہے اس کو غالباً سمجھنا اور کووڈ رہنما خطوط پر عمل نہ کرنا نقصان دہ ثابت ہو گا ۔ ڈی سی نے کہا کہ خود نفاذ سب سے بڑی چیز ہے اور پوری دُنیا میں ہر جگہ مقدس مقامات پر لوگ کووڈ مناسب رویے پر عمل پیرا ہیں اور اسی طرح ہمیں بھی یہاں اس معاملے پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔ سرینگر میں 5لاکھ سے زائد ویکسین دستیاب: ڈپٹی کمشنر لوگ عید الاضحی پر کووڈ مخالف ایس اُو پیز کا خیال رکھیں سرینگر /19؍ جولائی 2021ئ؁: ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے آج سرینگر ضلع کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عید الاضحی کے تہوار پر کووڈ 19 ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا رہنے کو یقینی بنائیں ۔ ڈی سی نے کہا کہ اگرچہ کووڈ 19 کے حوالے سے صورتحال دن بدن بہتر ہو رہی ہے لیکن ماسک پہننا ، سماجی دوری کو برقرار رکھنا ، ہاتھ دھونا اور اجتماعات سے اجتناب لازمی ہے تا کہ وہ مہلک وبائی بیماری کی انفیکشن سے اپنے خاندان اور ساتھی شہریوں کی حفاظت کر سکیں ۔ ڈی سی نے یہ بات آج یہاں سرینگر ضلع میں کووڈ 19 کی موجودہ صورتحال کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی ۔ ڈی سی نے بتایا کہ ویکسی نیشن کی جاری مہم کی رفتار تیز کر دی گئی ہے اور اب تک 5 لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں تحویل میں دی گئی ہیں جو کشمیر ڈویژن میں کووڈ 19 ویکسینوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 45 سے 60 سال کی عمر کے تقریباً 90 فیصد آبادی کو کووڈ 19 کے ٹیکے لگائے گئے ہیں اور صد فیصد ہدف کے حصول کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔ وبائی امراض کے دوران عید کے رش کے بارے میں ڈی سی نے کہا کہ اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وائیرس تعطیلات کیلئے نہیں جاتا ہے اس کو غالباً سمجھنا اور کووڈ رہنما خطوط پر عمل نہ کرنا نقصان دہ ثابت ہو گا ۔ ڈی سی نے کہا کہ خود نفاذ سب سے بڑی چیز ہے اور پوری دُنیا میں ہر جگہ مقدس مقامات پر لوگ کووڈ مناسب رویے پر عمل پیرا ہیں اور اسی طرح ہمیں بھی یہاں اس معاملے پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔
FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:عید الاضحی کے یوم عرفہ کے ایک دن پہلے سے شہر سرینگر کے علاوہ وادی کے دیگر بڑے قصبہ جات اور بازاروںمیں لوگوں کی بھاری بھیڑ اُمڈ آئی جنہوں نے عید الاضحی کیلئے خریداری کی جبکہ لوگوں نے بچوں کے ملبوسات، کھلونے ، بیکری ،مرغ و گوشت کی خریداری کے ساتھ ساتھ دیگر ضروری اشیاء کی خریداری بھی کی جبکہ بازاروں میں لوگوں کے بھاری رش کی وجہ سے سرینگر اور دیگر ضلع صدر مقامات پر ٹریفک جام کے بدترین مناظر دیکھنے کو ملے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق عید الاضحی کے یوم عرفہ کے ایک دن پہلے سے شہر سرینگر کے علاوہ شمالی کشمیراور جنوبی کشمیر کے ساتھ ساتھ وسطی کشمیر کے بازاروں کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں میں لوگوں کی بھیڑ امڈ آئی جنہوں نے عید الاضحی کے پیش نظر مختلف اشیاء کی خریداری کی ۔ ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ اسلام آباد کے کے پی روڑ ، لالچوک ، مٹن بازار اور دیگر جگہوں پر دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے خریداروں کی بھاری بھیڑ دیکھنے کو ملی ۔ ادھر ضلع کولگام اور قاضی گنڈ کے علاوہ پلوامہ کے مختلف بازاروں کے ساتھ ساتھ ترال ، اونتی پورہ، پامپور میں بھی ہزاروں کی تعداد میں لوگ بازاروں میں دیکھائی دے رہی تھی۔ ادھر ضلع بڈگام اور شہر سرینگر کے مختلف بازاروں میں لاکھوں افراد نے عرفہ کے ایک دن پہلے سے خریداری کی ۔ اس دوران ذرائع نے سی این آئی کو بتایا کہ صر ف شہر سرینگر میں ہی آج دن بھر کروڑو ں وڑ روپے کے آس پاس کاروبار ہوا ہے ۔ جس میں قربانی کے جانوروں کی خریداری بھی شامل ہیں ۔ لوگوں نے بیکری ، بچوں کے ملبوسات، کھلونے ، میوہ جات،مرغ ، گوشت ، سبزیایوں کے علاوہ گھروں کی رونق بڑھانے والے سجاوٹ کے چیزوں کی بھی خوب خریداری کی ۔ اس دوران بازاروں میں لوگوں کے بھاری رش کی وجہ سے جگہ جگہ بدترین ٹریفک جام کے مناظر دیکھنے کو ملے ۔ اس دوران معلوم ہوا ہے کہ شہرسرینگر کے قلب واقع لالچوک میں ٹریفک جام کی وجہ سے لوگوں کو ریگل چوک سے لیکر امیراکدل اور سرائی بالا کراس کرنے میں 1:30منٹ کا وقت صرف کرنا پڑا ۔ جبکہ راجباغ ، زیروبرج، ریذیڈنسی روڑ، کے علاوہ مولانا آزاد روڑ سے ڈلگیٹ تک اور ڈلگیٹ سے لیکر سونہ وار تک ہزاروں کی تعداد میں چھوٹی بڑی گاڑیوں کے علاوہ سینکڑوں آٹو رکھشاقطاروں میں کچوے کی چال چلتے نظر آئے جبکہ سخت دھوپ کے نتیجے میں گاڑیوں میں درماندہ لوگوں خاص کر خواتین اور بچوں کو شدید پریشانی اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر کی انسداد منشیات مہم ، 22 دنوں میں 481 ایف آئی آر درج، 518 گرفتاریاں

جموں کشمیر کی انسداد منشیات مہم ، 22 دنوں میں 481 ایف آئی آر درج، 518 گرفتاریاں

2026-05-06
ہیلتھ ایجوکیٹر بھرتی گھوٹالہ،کرائم برانچ کی طرف سے سرغنہ گرفتار

ہیلتھ ایجوکیٹر بھرتی گھوٹالہ،کرائم برانچ کی طرف سے سرغنہ گرفتار

2026-05-06
وندے بھارت ایکسپریس , جموں سرینگر روٹ پر مسافروں میں96فیصد اضافہ

وندے بھارت ایکسپریس , جموں سرینگر روٹ پر مسافروں میں96فیصد اضافہ

2026-05-06
مغل روڈ پر المناک حادثہ،کار پھسل کر کھائی میں گری،4افراد لقمہ اجل

مغل روڈ پر المناک حادثہ،کار پھسل کر کھائی میں گری،4افراد لقمہ اجل

2026-05-06
حج 2026 سرینگر سے روانگی اختتام پذیر

حج 2026 سرینگر سے روانگی اختتام پذیر

2026-05-06
بجٹ اعلانات پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ۔وزیر اعلیٰ کا اہداف اور کلیدی اقدامات کی بروقت تکمیل کی ہدایت

بجٹ اعلانات پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ۔وزیر اعلیٰ کا اہداف اور کلیدی اقدامات کی بروقت تکمیل کی ہدایت

2026-05-06
لیفٹیننٹ گورنر کی بڈگام میں نشہ مکت پد یاترا

لیفٹیننٹ گورنر کی بڈگام میں نشہ مکت پد یاترا

2026-05-06
کولگام میںبین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش

کولگام میںبین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش

2026-05-03
پلوامہ میں ملی ٹینٹ معاون،اسلحہ سمیت گرفتار

پلوامہ میں ملی ٹینٹ معاون،اسلحہ سمیت گرفتار

2026-05-03
جموں میںپل گرنے کا واقعہ،تحقیقات کا حکم ،2انجینئر معطل

جموں میںپل گرنے کا واقعہ،تحقیقات کا حکم ،2انجینئر معطل

2026-05-03
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page