سرینگر /13جنوری//
گاڑیوں میں اور لوڈنگ کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی کی بات کرتے ہوئے ریجنل ٹرانسپوڑٹ آفیسر کشمیر سید شہنواز بخاری نے کہا کہ متعدد گاڑیوں میں اور لوڈنگ دیکھنے کے بعد ڈرائیوروں کی لائسنس رد کر دی گئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 15سے 20سال کی بسوں کیلئے 5لاکھ کی سبسڈی رکھی گئی ہے اور انہوںنے گاڑیوں کے مالکان سے گزارش کی کہ وہ سامنے آئیں اور اس کا فائدہ اٹھائیں ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک ( ایس این این ) کے مطابق سرینگر میں جاری روڈ سیفٹی پروگرام میں شرکت کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کشمیر سید شہنواز بخاری نے کہا کہ جن مالکان کے پاس 15سے 20سال کی بسیں ہے انہیں ہم 5لاکھ روپے سبسڈی فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ ان کو تبدیل کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں ڈرائیور حضرات اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں تاہم کشمیر میں ابھی کم ہی ہمارے سامنے آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر ان مالکان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہمارے پاس آئیں اور اس سبسڈی کا فائدہ اٹھائیں ۔ گاڑیوں میں اور لوڈنگ سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں آر ٹی او کشمیر نے کہا کہ اور لوڈنگ برادشت نہیں کی جا سکتی ہے اور جہاں جہاں ہمیں شکایت ملتی ہے ہم کارروائی کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ میں ہم نے کارورائی کرتے ہوئے کئی ایسی ڈرائیوروں کی لائسنس رد کرد ی جو اور لوڈنگ کے مرتکب پائیں گے ۔ سید شہنواز نے مزید کہا کہ شہر سرینگر میں سمارٹ بسوں سے لوگوں کو کافی آرام ہو چکا ہے اور انہیں ہردس منٹ بعد گاڑیاں دستیاب رہتی ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ گاڑیاں جدید سہولیات سے لیس ہے اور مسافروں کو اب روٹس وغیر ہ کو پوچھنے کی ضرورت نہیںپڑتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدر آمد کرانے کیلئے محکمہ کی جانب سے بار بار بیداری پروگرام چلائیں جاتے ہیں تاکہ ٹریفک حادثات پر روکتھام لگایا جائے ۔