سری نگر:چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج محکمہ تعمیرات عامہ (آر اینڈ بی )کے کام کاج اور فلیگ شپ پروگرام ، پردھان منتری گرام سڑک یوجنا ( پی ایم جی ایس وائی ) کے تحت پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری پبلک ورکس ( آر اینڈ بی ) ڈیپارٹمنٹ ، محکمہ کے متعلقہ اَفسران اور ڈائریکٹر جنرل بجٹ نے شرکت کی۔میٹنگ کو بتایا گیاکہ اِس وقت محکمہ جموںوکشمیر میں 41,584کلومیٹر سڑک کی مسافت برقر ار رکھے ہوئے ہے جس میں نیشنل ہائی ویز ، پی ایم ایس وائی اور آر اینڈ بی سڑکیں اور 1,343 پُل شامل ہیں۔میٹنگ کو مزید بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران محکمہ نے آر اینڈ بی ، ایم اِی ڈی ، ڈی آئی کیو سی سیکٹروں اور مغل روڈ پروجیکٹ سے وابستہ 1,289 سکیمیں مکمل کی ہیں جن پر 1,638روپے صرف کیا گیا ہے ۔پی ایم جی ایس وائی کے تحت محکمہ نے 272 سکیموں کے تحت 3,167کلومیٹر دیہی سڑکیں مکمل کرنے کی حصولیابی درج ہے ۔چیف سیکرٹری نے محکمہ کو ہدایت دی کہ رواں مالی سال پی ایم جی ایس وائی اولّ اور دوم کے تحت 4,200 کلومیٹر سڑک کی لمبائی مکمل کی جائے جس میں بالترتیب 800 کلومیٹر اور صوبہ کشمیر اور صوبہ جموں میں 3,400 کلومیٹر دیہی سڑک شامل ہیں ۔اس طرح جموں وکشمیر میں پی ایم جی ایس وائی کے پہلے دو مراحل کا اختتام ہوگا۔جس سے مرحلہ سوم کے آغاز کی راہ ہموار ہوگی جس کے لئے 1,750 کلومیٹر سڑکوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔محکمہ کو مزید کہا گیا ہے کہ وہ بالخصوص تمام سیاحتی مقامات اورعوامی سہولیات کے آس پاس سڑکوں کے معیار کی باقاعدہ نگرانی کو یقینی بنانے کے لئے ایک ایسا طریقہ کار تیار کریں جس میں وہ یقینی بنایا جاسکے۔محکمہ کو مزید کہا گیا ہے کہ وہ جموںوکشمیر میں سڑکوں کی بلیک ٹاپنگ کو ترجیح دیں ۔ محکمہ 2021-22 کے دوران 8,000 کلومیٹر سڑک مسافت کی میکڈامائزیشن کرے گا جس میںسے اَب تک 2,700 کلومیٹر مکمل ہوچکا ہے۔چیف سیکرٹری نے غیر اعزازی کاموں ، فارسٹ کلیرنس ،اراضی کے حصول ، کوالٹی سٹینڈاڈ اور یوٹیلٹی شفٹنگ سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا۔