اونتی پورہ کشمیر ۱۹ اگست :- زیارت حضرت سید حسن منطقی رح واقع اونتی پورہ کشمیر کے متصل سید حسن منطقی ہال میں ایک روزہ انٹرنیشنل کانفرنس بعنوان ابن عربی کی شخصیت اور افکار منعقد ہوئی۔ یہ ایک روزہ روحانی و علمی کانفرنس سید حسن منطقی اکیڈمی کے زیر اہتمام بہ اشتراک ہیڈن ہیومن ریسیرچ فاونڈیشن و کیر فاونڈیشن منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس میں وادی گلپوش سے تعلق رکھنے والے مقتدرہ علماء و اسکالروں کے علاوہ کئی بین الاقوامی شخصیات نے بھی حصہ لیا۔ اس روح پرور کانفرنس کا انعقاد حسبِ معمول تلاوت کلام الہی سے ہوا جس کے فرایض عادل احمد کمار صاحب نے اپنی منفرد آواز میں انجام دیے۔ اس کے بعد نعت نبی گنگنانے کی سعادت توسیف احمد کمار کو حاصل ہوئی جنہوں نے وادی کے معروف عالم دین و شاعر مولانا غلام رسول حامی صاحب کا تحریر کردہ ایک مشہور نعت شریف سامعین کی نظر کیا۔ اس کے بعد کانفرنس کا باضابطہ آغاز ہوا اور مہمانوں کا استقبال ڑاکٹر محمد عمران نے خطبہ استقبالیہ کے زریعے کیا ۔ معروف صوفی ادیب پروفیسر بشیر احمد ڑار نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ موجودہ دور میں ابن عربی کو جاننے اور پڑھنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ جو اشکالات ہمارے زہنوں میں پیدا ہو ہیں انہیں دور کیا جائے۔ نامور ادیب و اسلامی اسکالر میر امتیاز آفرین نے فکر انگیز خطاب کیا۔ تصوف اور ابن عربی رح کے حوالے سے انہوں نے سامعین کے دل اور زہن تازہ کیے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے علامہ اقبال رح، کارل مارکس اور افلاطون کے نظریات پر بھی مفصل روشنی ڑالی۔ ریاضی کے ماہر استاد اور معروف شاعر شہباز ہاکباری نے بھی اپنے منفرد انداز میں تصوف اور ابن عربی کی تعلیمات و افکار پر تفصیلی روشنی ڑالی اور سامعین کے دل منور کیے۔ نوجوان قلمکار مغیث القیصیر نے اپنے مختصر مگر جامع کلمات کے زریعے کانفرنس کی رونق بخشی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ موجودہ دور میں ابن عربی رح کے حوالے سے تحقیق کی اشد ضرورت ہے۔ اس کانفرنس کے آخر پر ڑاکٹر توصیف احمد وانی کی کتاب ریوزیٹنگ ابن عربی کا اجراء بھی عمل میں لایا گیا جس سے قبل اس کتاب پر نوجوان کالم نگار و افسانہ نویس رئیس احمد کمار نے تبصرہ پڑھا۔ آخر پر کانفرنس کے روح رواں ڑاکٹر توصیف احمد وانی نے تحریک شکرانہ ادا کیا اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ آیندہ بھی ایسی تقاریب و کانفرنسوں کا انعقاد اکیڈمی کے زریعے کیا جائے گا تاکہ نوجوان نسل کو علمی و روحانی محفلوں میں شرکت کرنے کا بھرپور موقع فراہم کیا جائے گا۔