• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۷, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جموں و کشمیر: محکمہ موسمیات کی فلش فلڈس کی ایڈوائزری

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-28
A A
0
جموں و کشمیر: محکمہ موسمیات کی فلش فلڈس کی ایڈوائزری
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر،28 جولائی :محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں فلش فلڈس، زمین کھسکنے، مٹی کے تودے گر آنے اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی وارننگ دی ہے۔ادھر یونین ٹریٹری کے دونوں صوبوں میں متعقلہ محکمے کی پیش گوئی کے عین مطابق بدھ کی صبح سے ہی رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں 30 جولائی تک موسم کی صورتحال جوں کی توں رہ سکتی ہے اور اس دوران کئی مقامات پر شدید بارشیں ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے لوگوں سے احتیاط برتنے اور چوکس رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں مٹی کے تودے گر آسکتے ہیں اور دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح مزید بڑھ سکتی ہے۔دریں اثنا وادی کشمیر میں بھی منگل اور بدھ کی درمیانی شب سے ہی بارشوں کا سلسلہ رک رک کر جاری ہے جس سے کئی دنوں سے جاری گرمیوں کا زور کافی حد تک ٹوٹ گیا ہے اور لوگوں کو راحت نصیب ہوئی ہے۔موسلا دھار بارشوں سے جہاں دریاؤں، جھیل جھرنوں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے وہیں سڑکوں پر ہوئے گڑھوں میں بھی پانی جمع ہونے سے لوگوں کا عبور و مرور مشکل بن گیا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر جمع پانی نے گھروں سے باہر نکلنا محال کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیدل چلنے والوں کا چلنا پھرنا مشکل ہی نہیں بلکہ خطرناک بن گیا ہے کیونکہ سڑکوں کے کناروں پر جمع کیچڑ پر پھسلنے کے خطرات لاحق ہیں۔موصولہ اطلاعات کے مطابق جموں میں بھی بارشوں سے نہ صرف سڑکیں زیر آب ہیں بلکہ پانی مکانوں کا بھی رخ کر رہا ہے۔(یو این آئی)

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
اپوزیشن نے خواتین کے خوابوں کو روند ڈالا،وزیر اعظم کی ماں بیٹیو سے معذرت

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page