سری نگر؍ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے معذور افراد کے عالمی دن پر تمام سٹیک ہولڈرز سے اپیل کی ہے کہ وہ دیویانگجن کو بااختیار بنانے کے لیے مل کر کام کریں۔انہوں نے کہا: ‘ آئیے معذور افراد کے عالمی دن پر ایک قابل رسائی، جامع اور مساوی معاشرے کی تعمیر کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کریں’۔بتادیں کہ معذور افراد کا عالمی دن ہر سال 3 دسمبر کو منایا جاتا ہے ۔ اس کا مقصد معاشرے اور ترقی کی تمام سطحوں پر ان کے حقوق اور بہبود کو فروغ دینا ہے ۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے منگل کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘معذور افراد کے عالمی دن پر آئیے ایک قابل رسائی، جامع اور مساوی معاشرے کی تعمیر کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کریں’۔انہوں نے کہا: ‘میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ دیویانگجن کو بااختیار بنانے کے لیے مل کر کام کریں اور وقار کے ساتھ ملک کی ترقی میں ان کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششوں کو دوگنا کریں’۔یو این آئی ا