جموں؍ جموں کے نروال علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے کمسن لڑکے کی موت واقع ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق سنیچر کے روز نروال جموں میں اس وقت سراسیمگی دو ڑ گئی جب ایک گاڑی نے کمسن لڑکے کو زور دار ٹکر ماری ۔معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی لڑکے کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت پانچ سالہ وویک کے بطور کی گئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔