• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, اپریل ۱۶, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

زعفران کی پیداوار میں کمی کیوں؟

Nigraan News by Nigraan News
2026-04-14
A A
0
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

FacebookTwitterWhatsapp

کشمیر دنیا بھر میں مختلف وجوہات سے جانا جاتا ہے جن میں یہاں کا زعفران ایک خاص اہمیت رکھتا ہے۔ زعفران جیسی ورثے کی فصل اس وقت شدید بحران سے دوچار ہے اور اس کے کاروبار سے جڑے افراد اور کنبے پریشان نظر آرہے ہیں۔ زعفران کی پیداوار میں مسلسل کمی پر قابو پانے کی کوششوں کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا جارہا ہے۔ زعفران کاشتکاروں اور کاروباریوں کا ماننا ہے کہ جب تک زعفران کو مناسب اور موثر آبپاشی کی سہولیات فراہم نہیں کی جاتیں تب تک اس کی پیداوار میں کسی بھی صورت میں اضافہ نہیں ہوسکتا ہے کاشتکاروں کی خواہش ہے کہ انتظامیہ اس ورثہ کی فصل کو بچانے کیلئے کاشتکاروں کی ہر ممکن مدد کرے۔ سال گزشتہ کے دوران کم پیداوار نے ان ہزاروں خاندانوں اور اس سے جڑے تجارت پیشہ افراد جن کی روزی روٹی زعفران پر منحصر ہے کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔ رواں سال کی موسمی صورتحال کے دوران طویل خشکی، آبپاشی کیکمی نے اجتماعی طور پر اس کی کمی میں اہم کردار نبھایا ہے جس سے کاشتکاروں کو بھاری نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ناخوشگوار موسم کیساتھ ساتھ آبپاشی کی کمی سے کاشتکاروں کی سالانہ آمدن بری طرح متاثر ہوچکی ہے جبکہ اس سے وراثتی فصل کا وجود بھی خطرے میں پڑچکا ہے۔ ایک وقت ایسا بھی تھا کہ پانپور قصبہ کے گردو نواحی علاقے زعفران کی اس فصل سے بھڑے پڑے نظر آجاتے تھے۔ کاشتکاروں کیساتھ ساتھ اس کا کاروبار کرنے والے مالی لحاظ سے کافی خوشحال تھے لیکن وقت گزرنے کیساتھ ساتھ اس کی پیداوار گھٹتی گئی اور آج حالات یہاں تک پہنچ گئے ہیں کہ کاشتکاروں کے علاوہ اس کا کاروبار کرنیوالے افراد بھی پریشانی کے شکار ہیں۔ کئی برس قبل حکومت نے زعفران کی پیداوار بڑھانے اور اس کے کاروبار کو وسعت دینے کیلئے زعفران کے قومی مشن کا اعلان کردیا، لیکن کاشتکار آج یہ شکایت کررہے ہیں کہ اس مشن کی شروعات کے موقعہ پر جو کچھ وعدہ کیا گیا تھا اُن پر عمل نہ کرنے سے یہ مشن بھی بقول ان کے مبینہ طور پر آگے نہ بڑھ سکا۔قومی مشن کو زعفران کے کھیتوں کیلئے آبپاشی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کرنے چاہیے تھے اور اس مشن کے تحت بورویل اور آبپاشی کی دیگر سہولیات کو جلد از جلد مکمل طور پر فعال بنانا چاہیے تھا تاکہ اس فصل سے جڑے کاشتکار بھر پور فائدہ اُٹھاسکیں لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ آج اس وراثتی فصل کے ناپید ہونے کے خدشات پیداہونے لگے ہیں کیوں کہ زعفران کیلئے بھر پور آبپاشی اور دیگر سہولیات کی عدم دستیابی سے یہ فصل زندگی کے آخری دن گن رہا ہے۔ آبپاشی زعفران کی کاشت میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جب تک بورویل اور چھڑکائو کا نظام فعال نہیں ہوتا زعفران کی فصل ناپید ہوتی رہے گی۔ اگرچہ موسمیاتی تبدیلیاں بھی زعفران کی پیداوار پر اثر انداز ہورہی ہیں لیکن حکومت سے جتنا ہوسکتا ہے اسے اتنا کرنا چاہیے۔کاشتکار اس بات کا مطالبہ کررہے ہیں کہ بورویل اور چھڑکائو کا نظام زمینی سطح پر نافذ کیا جائے تاکہ زعفران کی پیداوار میں اضافہ ہوسکے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہر طرح کی فصل پر گلوبل وارمنگ سے برے اثرات مرتب ہونے لگے ہیں جن میں زعفران بھی ایک ہے لیکن بھر پور آبپاشی کی سہولیات سے کسان اس پریشان کن صورتحال کے سبب اس پر قابو پارہے ہیں لیکن زعفران کے کاشتکار انتہائی پریشانیوں کے شکار ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ اس وراثتی فصل پر خصوصی توجہ دیکر اس شعبہ سے وابستہ خاندانوں اور افراد کے روزگار کا خیال رکھتے ہوئے اُن تمام جائز اقدامات کو بروئے کارلایا جائے جن سے زعفران کی کاشت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

تعلیم کو تجارت نہ بنائی جائے

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

بچے اور موبائل فون کی لت

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

انسانی صحت پر مصالحہ جات غذائوں کا اثر

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

انسان کو شعور عطا کیا گیا

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

جنوبی کشمیر میں قہر انگیز ژالہ باری

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

سم کارڈ ڈیلروں کے ریکارڈ کا جائزہ

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

بے روزگار نوجوان اور مسائل

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

موسمی تغیر: مستند ذرائع پر یقین رکھنے کی ضرورت

2026-04-14
چھوٹے کاروباری یونٹوں پر توجہ دی جائے

چھوٹے کاروباری یونٹوں پر توجہ دی جائے

2026-04-14
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.