نگران نیوز
سری نگر // محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ڈوڈہ میں گذشتہ 72گھنٹوں اور لیہہ میں گذشتہ 4روز کے دوران 6 زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے ڈوڈہ میں پہلے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.6 تھی اور ڈوڈہ کے کئی علاقوں میں اسے محسوس کیا گیا۔دوسرے زلزلے کی شدت 3.0رہی لیکن اسے زیادہ علاقوں میں محسوس نہیں کیا جاسکا۔تیسرے زلزلے کی شدت 2.9تھی۔ تینوں زلزلوں کے جھٹکوں کے دوران مکانوں کے در و دیوار ہل گئے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ادھرگزشتہ 4 دنوں میں لیہہ، لداخ میں بھی 3 زلزلے ریکارڈ کیے گئے۔یہاں پہلے زلزلے کی شدت 2.6 ، دوسرے کی شدت 3.2 اور تیسرے زلزلہ کی شدت 3.0 تھی۔یہاں بھی لوگوں میں کوخوف و ہراس پھیل گیا لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا۔








