• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, اگست ۶, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ٹرانسپورٹروں کا سوموار کو کشمیر بھر میں چکہ جام کا اعلان

Nigraan News by Nigraan News
2026-04-18
A A
0
ٹرانسپورٹروں کا سوموار کو کشمیر بھر میں چکہ جام کا اعلان

ٹرانسپورٹروں کا سوموار کو کشمیر بھر میں چکہ جام کا اعلان

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر//نگران نیوز ڈیسک// صوبہ کشمیر کے ٹرانسپورٹر انجمنوں نے سنیچروار کو حکومت کی جانب سے سمارٹ بسوں کو وادی میں متعارف کرانے کیخلاف سخت احتجاج درج کرتے ہوئے سوموار کو کشمیر بھر میں چکہ جام کا اعلان کیا۔ ٹرانسپورٹروں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دن قبل وزیر ٹرانسپورٹ ستیش شرما نے اس بات کا اعلان کیا کہ آنیوالے دنوں میں کشمیر میں مزید 200سمارٹ بسیں متعارف کرائی جائیں گی۔ ٹرانسپورٹروں کے مطابق سمارٹ بسوں کو متعارف کرانے سے قبل سٹیک ہولڈروں کو آن بورڈ نہیں لیا گیا اور یوں سمارٹ بسوں کی نقل و حمل سے مقامی ٹرانسپورٹروں کا روزی روٹی متاثر ہوگئی۔ انہوں نے کہا حکومت نے سمارٹ بسوں کو سرینگر کے علاوہ پلوامہ، کنگن، سوپور، ماگام، چاڈورہ، سمبل، حاجن اور دیگر اضلاع اور قصبہ جات میں متعارف کراکے مقامی ٹرانسپورٹروں کی روزی روٹی پر ڈاکہ مارا ۔ انہوں نے کہا حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ ان گاڑیوں کو متعارف کرانے سے قبل مقامی ٹرانسپورٹروں کا بھی خیال کرتے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ٹرانسپورٹروں کے زعمائوں نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت کیساتھ پہلے بھی اس سلسلے میں متعدد میٹنگیں کی گئیں اور ٹرانسپورٹروں کے خدشات کو ابھارا گیا لیکن آج تک اُن کی اپیلوں پر حکومت نے کوئی کان نہیں دھرا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں 20اپریل2026(سوموار) کو کشمیر بھر میں ٹرانسپورٹروں کی جانب سے چکہ جام ہوگا اور عوام الناس کو جو بھی تکالیف ہوں گی اُن کا ذمہ دار وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ ہوں گے۔زعمائوں نے مزید بتایا کہ اگر سوموار کے چکہ جام پر بھی حکومت کی نیند نہیں ٹوٹی تو وادی کشمیر کے تمام ٹرانسپورٹر مل بیٹھ کر آگے کالائحہ عمل طے کریں گے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

2026-08-01
آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

2026-08-01
وزیر اعظم روزگار درخواستوں میں جموں و کشمیر سرفہرست

وزیر اعظم روزگار درخواستوں میں جموں و کشمیر سرفہرست

2026-08-01
وادی میں موسلادھار بارش،بانڈی پورہ اور سوپور میںبادل پھٹے، پرائمری سکول اور رہائشی مکانات میں پانی داخل

وادی میں موسلادھار بارش،بانڈی پورہ اور سوپور میںبادل پھٹے، پرائمری سکول اور رہائشی مکانات میں پانی داخل

2026-08-01
گرین ہائی ویز پالیسی کے تحت شجرکاری میں جموں و کشمیر کی رفتار تیز// نیتن گڈکری

گرین ہائی ویز پالیسی کے تحت شجرکاری میں جموں و کشمیر کی رفتار تیز// نیتن گڈکری

2026-08-01
کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

2026-08-01
امرناتھ یاترا 6دن کی معطلی کے بعد بحال،پہلگام کا راستہ فی الحال بند، بالتل کھلا ہوا

امرناتھ یاترا 6دن کی معطلی کے بعد بحال،پہلگام کا راستہ فی الحال بند، بالتل کھلا ہوا

2026-07-26
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا پیپر لیک سکینڈل،اے سی بی کے ہاتھوں مزید 12 ملزمان گرفتار

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا پیپر لیک سکینڈل،اے سی بی کے ہاتھوں مزید 12 ملزمان گرفتار

2026-07-26
پولیس کی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کاروائی، مبینہ منشیات فروش کی کروڑوں کی جائیداد ضبط

پولیس کی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کاروائی، مبینہ منشیات فروش کی کروڑوں کی جائیداد ضبط

2026-07-26
جموں و کشمیر میں عصمت دری اور بچوں کا جنسی استحصال،جموں و کشمیر میں صرف 4 فاسٹ ٹریک سپیشل عدالتیں فعال

جموں و کشمیر میں عصمت دری اور بچوں کا جنسی استحصال،جموں و کشمیر میں صرف 4 فاسٹ ٹریک سپیشل عدالتیں فعال

2026-07-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page