• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, اپریل ۱۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

حج 2026 : عازمین کا پہلا قافلہ سفرمحمود پر روانہ

Nigraan News by Nigraan News
4 منٹس پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
حج 2026 : عازمین کا پہلا قافلہ سفرمحمود پر روانہ

حج 2026 : عازمین کا پہلا قافلہ سفرمحمود پر روانہ

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر// ہفتہ کی صبح کشمیر کے عازمین کا پہلا دستہ سعودی عرب روانہ ہوا۔علی الصبح سے ہی سینکڑوں افراد سرینگر کے حج ہائوس بمنہ کے باہر اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو الوداع کرنے کے لیے جمع ہوئے جنہیں اس سال حج کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر شجاعت احمد قریشی نے بتایا کہ پہلے دن سرینگر سے کل 431 عازمین کو لے کر تین پروازیں روانہ ہونے والی ہیںجن میں 230 مرد اور 201 خواتین شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی پرواز میں 79 مرد اور 66 خواتین، دوسری میں 78 مرد اور 65 خواتین جبکہ تیسری پرواز میں 73 مرد اور 70 خواتین سوار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ روانگی کے عمل کو ہموار اور منظم طریقے سے یقینی بنانے کے لیے نقل و حمل، سامان کی ہینڈلنگ، میڈیکل سکریننگ اور دستاویزات کے انتظامات پہلے ہی سے کیے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے عازمین کے آرام اور سہولت کے لیے تمام ضروری انتظامات کر لیے ہیں۔آج کے پہلے فلائٹ شیڈول کے لیے عازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے مقررہ اوقات کے مطابق حج ہاس، بمنہ، سرینگر میں رپورٹ کریں۔ عازمین حج کے پہلے دستہ کو وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہوائی اڈے پر رخصت کیا۔جموں و کشمیر کے کل 4,764 عازمین اس سال حج پر جائیں گے۔وزیراعلی کے دفتر نے X پر ایک پوسٹ میں کہا۔ "انہوں نے عازمین کے لیے ایک محفوظ اور روحانی طور پر مکمل سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان سے جموں و کشمیر کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی،” ۔اس میں کہا گیا ہے کہ چیف منسٹر نے عہدیداروں کو تمام عازمین حج کے لیے ہموار سہولت اور مناسب انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی، سفر کے ہر مرحلے پر ہموار رابطہ کاری، مسافروں کی سہولت اور بروقت مدد پر توجہ دی جائے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

آٹھویںمردم شماری2027۔ابتک 5.72 لاکھ سے زیادہ گھرانوں کی ڈیجیٹل خود شماری

مردم شماری، جموں کشمیر میں 15 جون سے گھر شماری کا پہلا مرحلہ شروع ہوگا

4 منٹس پہلے
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

4 منٹس پہلے
نشہ مکت جموں و کشمیر مہم جاری، ایل جی کا راجوری میں پڑائو، کہا معاشرہ اور انتظامیہ متحد ہو جائیں نتائج حاصل ہونگے

نشہ مکت جموں و کشمیر مہم جاری، ایل جی کا راجوری میں پڑائو، کہا معاشرہ اور انتظامیہ متحد ہو جائیں نتائج حاصل ہونگے

4 منٹس پہلے
اپوزیشن نے خواتین کے خوابوں کو روند ڈالا،وزیر اعظم کی ماں بیٹیو سے معذرت

اپوزیشن نے خواتین کے خوابوں کو روند ڈالا،وزیر اعظم کی ماں بیٹیو سے معذرت

4 منٹس پہلے
ٹرانسپورٹروں کا سوموار کو کشمیر بھر میں چکہ جام کا اعلان

ٹرانسپورٹروں کا سوموار کو کشمیر بھر میں چکہ جام کا اعلان

4 منٹس پہلے
امسال کالجز میں داخلہ، (سی یو ای ٹی )سسٹم منسوخ

امسال کالجز میں داخلہ، (سی یو ای ٹی )سسٹم منسوخ

4 منٹس پہلے
نجی سکولوں کو سخت وارننگ، صرف این سی ای آر ٹی کتابیں پڑھائیں

نجی سکولوں کو سخت وارننگ، صرف این سی ای آر ٹی کتابیں پڑھائیں

4 منٹس پہلے
وادی میں 19اپریل تک بارشوں کا موسم،گریز روڑ بند

وادی میں 19اپریل تک بارشوں کا موسم،گریز روڑ بند

4 منٹس پہلے
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

4 منٹس پہلے
مودی کی دور اندیش قیادت میںہندوستان کا نیا عزم : لیفٹیننٹ گورنر

مودی کی دور اندیش قیادت میںہندوستان کا نیا عزم : لیفٹیننٹ گورنر

4 منٹس پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page