• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, اپریل ۱۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مردم شماری، جموں کشمیر میں 15 جون سے گھر شماری کا پہلا مرحلہ شروع ہوگا

Nigraan News by Nigraan News
5 منٹس پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
آٹھویںمردم شماری2027۔ابتک 5.72 لاکھ سے زیادہ گھرانوں کی ڈیجیٹل خود شماری

آٹھویںمردم شماری2027۔ابتک 5.72 لاکھ سے زیادہ گھرانوں کی ڈیجیٹل خود شماری

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر//جموں و کشمیر میں مردم شماری 2027 کا پہلے مرحلے، یعنی ہائوس لسٹنگ کا آغاز 15 جون سے کیا جائے گا، جبکہ پہاڑی اضلاع میں باقاعدہ مردم شماری کا عمل ستمبر 2026 سے اور میدانی علاقوں میں فروری 2027 میں شروع کیا جائے گا۔سرینگر میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف پرنسپل سینسس آفیسر نے بتایا کہ اس بار مردم شماری کا عمل مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوگا، جس کے لیے جدید ٹیکنالوجی، جیو ٹیگنگ اور سیٹلائٹ بیسڈ سسٹم کا استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے وضاحت کی کہ شہریوں کو پہلی بار خود بھی مردم شماری کے عمل میں براہ راست شرکت کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک خصوصی موبائل ایپلیکیشن متعارف کرائی جا رہی ہے، جس کے ذریعے لوگ خود اپنی معلومات درج کر سکتے ہیں۔ اس ایپلیکیشن میں تقریبا ً33 آسان سوالات شامل ہوں گے، جن میں رہائشی سہولیات، مکان کی نوعیت (پختہ یا کچا)، بنیادی ڈھانچے اور دیگر سماجی و اقتصادی پہلوئوں سے متعلق معلومات طلب کی جائیں گی۔چیف پرنسپل سینسس آفیسر کے مطابق خود رجسٹریشن کے لیے آن لائن ونڈو 17 مئی سے کھولی جائے گی، جو مئی کے اختتام تک دستیاب رہے گی۔ اس کے بعد متعلقہ سپروائزرز مقررہ وقت پر ان اندراجات کی تصدیق کریں گے اور ڈیٹا کو حتمی شکل دے کر مرکزی ڈیٹا بیس میں محفوظ کیا جائے گا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مردم شماری کے دوران جمع کی جانے والی معلومات مکمل طور پر محفوظ اور خفیہ رکھی جائیں گی اور انہیں کسی بھی دوسری ایجنسی کے ساتھ شیئر نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری ایک قانونی عمل ہے اور اس کے تحت جمع شدہ ڈیٹا کی حفاظت مردم شماری محکمہ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ عوام میں اس حوالے سے کچھ خدشات اور غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں، جنہیں دور کرنا نہایت ضروری ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس اہم قومی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، کیونکہ یہی ڈیٹا مستقبل کی منصوبہ بندی، بنیادی سہولیات کی فراہمی، اور جموں و کشمیر کی ہمہ جہت ترقی کے لیے نہایت اہم ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری سے حاصل ہونے والا ڈیٹا وزیر اعظم کے وکست بھارت 2047 کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کرے گا، جس کا مقصد ملک کو ایک ترقی یافتہ ریاست بنانا ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جماعت اسلامی /فلاح عام ٹرسٹ سے منسلک، 58 سے زائد سکول حکومتی تحویل میں لئے گئے

جماعت اسلامی /فلاح عام ٹرسٹ سے منسلک، 58 سے زائد سکول حکومتی تحویل میں لئے گئے

5 منٹس پہلے
حج 2026 : عازمین کا پہلا قافلہ سفرمحمود پر روانہ

حج 2026 : عازمین کا پہلا قافلہ سفرمحمود پر روانہ

5 منٹس پہلے
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

5 منٹس پہلے
نشہ مکت جموں و کشمیر مہم جاری، ایل جی کا راجوری میں پڑائو، کہا معاشرہ اور انتظامیہ متحد ہو جائیں نتائج حاصل ہونگے

نشہ مکت جموں و کشمیر مہم جاری، ایل جی کا راجوری میں پڑائو، کہا معاشرہ اور انتظامیہ متحد ہو جائیں نتائج حاصل ہونگے

5 منٹس پہلے
اپوزیشن نے خواتین کے خوابوں کو روند ڈالا،وزیر اعظم کی ماں بیٹیو سے معذرت

اپوزیشن نے خواتین کے خوابوں کو روند ڈالا،وزیر اعظم کی ماں بیٹیو سے معذرت

5 منٹس پہلے
ٹرانسپورٹروں کا سوموار کو کشمیر بھر میں چکہ جام کا اعلان

ٹرانسپورٹروں کا سوموار کو کشمیر بھر میں چکہ جام کا اعلان

5 منٹس پہلے
امسال کالجز میں داخلہ، (سی یو ای ٹی )سسٹم منسوخ

امسال کالجز میں داخلہ، (سی یو ای ٹی )سسٹم منسوخ

5 منٹس پہلے
نجی سکولوں کو سخت وارننگ، صرف این سی ای آر ٹی کتابیں پڑھائیں

نجی سکولوں کو سخت وارننگ، صرف این سی ای آر ٹی کتابیں پڑھائیں

5 منٹس پہلے
وادی میں 19اپریل تک بارشوں کا موسم،گریز روڑ بند

وادی میں 19اپریل تک بارشوں کا موسم،گریز روڑ بند

5 منٹس پہلے
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

5 منٹس پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page