• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ایمرجنسی صورتحال میںمواصلاتی نظام پر کنٹرول، ایل جی کو مکمل اختیارات تفویض

Nigraan News by Nigraan News
2026-05-09
Reading Time: 1min read
A A
0
ایل جی کی مذہبی رہنمائوں، علما، سماجی کارکنوں اور بزرگوں سے سامنے آنے کی اپیل

ایل جی کی مذہبی رہنمائوں، علما، سماجی کارکنوں اور بزرگوں سے سامنے آنے کی اپیل

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر//مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کو ٹیلی کام خدمات سے متعلق وسیع اختیارات تفویض کرتے ہوئے انہیں عوامی سلامتی، قومی ایمرجنسی اور داخلی تحفظ کی صورتحال میں مواصلاتی نظام پر براہِ راست کنٹرول حاصل کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں باضابطہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیاہے۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدرِ جمہوریہ ہند نے آئین ہند کے آرٹیکل 239 کی شق (1) کے تحت جموں و کشمیر کے ایڈمنسٹریٹر، یعنی لیفٹیننٹ گورنر، کو ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ 2023 کی دفعہ 20(2) کے تحت ریاستی حکومت کے اختیارات استعمال کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ اختیارات صدرِ جمہوریہ کے کنٹرول اور آئندہ احکامات تک نافذ العمل رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر اب ایسے حالات میں، جہاں عوامی سلامتی، امن و امان یا قومی مفادات کو خطرات لاحق ہوں، ٹیلی فون، موبائل، انٹرنیٹ اور دیگر ڈیجیٹل مواصلاتی خدمات پر عارضی کنٹرول قائم کر سکیں گے۔ اس کے تحت مواصلاتی خدمات کی معطلی، محدود استعمال، سگنلوںکی ترسیل روکنے اور حساس مواصلاتی مواد کی نگرانی جیسے اقدامات بھی شامل ہیں۔حکام کے مطابق ایل جی کو انٹرسیپشن کی اجازت دینے، پیغامات کی نگرانی کرنے اور خفیہ پیغامات یا ڈیٹا کی ڈکرپشن کروانے کے اختیارات بھی حاصل ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ اختیارات صرف غیرمعمولی حالات، عوامی ہنگامی صورتحال یا قومی سلامتی سے متعلق معاملات میں استعمال کیے جائیں گے۔ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ 2023 کی دفعہ 20(2) حکومت کو یہ اختیار فراہم کرتاہے کہ وہ عوامی ایمرجنسی، داخلی بدامنی یا سلامتی کے خطرات کے پیش نظر مواصلاتی نظام پر عارضی کنٹرول سنبھال سکے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

2026-09-29
دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

2026-09-29
کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

2026-09-29
شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

2026-09-29
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

2026-09-29
دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

2026-09-29
چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

2026-09-29
آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

2026-09-29
پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

2026-09-27
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

2026-09-27
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page