• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, نومبر ۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

نیٹ۔ یوجی۔کا دوبارہ امتحان 21 جون کو

Nigraan News by Nigraan News
2026-05-16
Reading Time: 1min read
A A
0
نیٹ۔ یوجی۔کا دوبارہ امتحان 21 جون کو

نیٹ۔ یوجی۔کا دوبارہ امتحان 21 جون کو

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز ڈیسک
نئی دہلی// نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) نے جمعہ کو اعلان کیا کہ میڈیکل داخلہ امتحان NEET-UG، جسے امتحانی عمل میں بے ضابطگیوں کے الزامات کے بعد منسوخ کر دیا گیا تھا، 21 جون کو دوبارہ منعقد کیا جائے گا۔یہ امتحان پہلے 3 مئی کو لیا گیا تھا۔نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے، حکومت ہند کی منظوری سے، اتوار، 21 جون 2026 کو NEET (UG) 2026 کا دوبارہ امتحان مقرر کیا ہے۔وزیر تعلیم دھر میندر پردھان نے کہاکہ یہ امتحان اگلے سال سے کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ (CBT) موڈ میں منتقل ہو جائے گا جس کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔پردھان نے کہا”ہماری اولین ترجیح طلبا کا مستقبل ہے، اور حکومت ان کی محنت اور کوششوں کے تئیں حساس ہے۔ ہم اس بار بددیانتی نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت آپ کے ساتھ ہے۔ ہمیں قوم کے مفاد میں ایک مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔ ہم بہت دکھی ہیں،” ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے اعتراف کیا کہ سوالات گس پیپرز کی آڑ میں نکلے ہیں۔پردھان نے کہا کہ حکومت نے امتحانی بے ضابطگیوں کے بارے میں صفر رواداری کے نقطہ نظر کی پیروی کی اور پچھلے سال سامنے آنے والے مسائل کے بعد رادھا کرشنن کمیٹی کی سفارشات کو لاگو کیا تھا۔ اس کے باوجود، یہ واقعہ پیش آیا۔ اس لیے، ہمارا پہلا فیصلہ امتحان کو منسوخ کرنے کا تھا۔وزیر تعلیم نے اصلاحات کا بھی اعلان کیا، جس میں طلبا کی طرف سے ادا کی گئی فیس کی واپسی اور آئندہ امتحان کے لیے چارجز معاف کرنا شامل ہیں۔ پردھان نے کہا، "ہم طلبا کی فیس واپس کر دیں گے۔ آنے والے امتحان میں صفر فیس ہوگا۔”پردھان نے مزید کہا کہ NTA طلبا کو دوبارہ اپنے پسندیدہ امتحانی شہر کا انتخاب کرنے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دے گا۔مرکزی وزیر نے یہ بھی اعلان کیا کہ”طلبہ کی سہولت اور وقت کی پابندیوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے، NTA نے امتحان کا دورانیہ 15 منٹ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ امتحان، جو دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک شیڈول تھا، اب 5:15 بجے تک جاری رہے گا،” ۔ادھرمرکزی تفتیشی بیورو نے جمعہ کو کہا کہ اس نے پیپر لیک معاملے میں ملوث سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے۔سی بی آئی کے مطابق، ملزم، جس کی شناخت پی وی کلکرنی کے طور پر کی گئی ہے، نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے امتحان کے عمل سے وابستہ کیمسٹری کا لیکچرر ہے اور اسے مبینہ طور پر سوالیہ پرچوں تک رسائی حاصل تھی۔ایجنسی نے کہا کہ اس کی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ اپریل 2026 کے آخری ہفتے کے دوران کلکرنی نے ایک اور ملزم منیشا واگھمارے کے ساتھ مل کر پونے میں اپنی رہائش گاہ پر منتخب طلبا کے لیے خصوصی کوچنگ کلاسز کا اہتمام کیا۔ واگھمارے کو سی بی آئی نے 14 مئی کو گرفتار کیا تھا۔سی بی آئی نے کہا”ان کوچنگ سیشنز کے دوران، اس نے آپشنز اور درست جوابات کے ساتھ سوالات لکھے تھے۔ طلبا کی طرف سے اپنی نوٹ بک میں ہاتھ سے لکھے گئے سوالات 3 مئی 2026 کو منعقد ہونے والے NEET-UG 2026 کے امتحان کے اصل کیمسٹری پیپر سے بالکل مماثل تھے،” ۔ایجنسی نے مزید کہا کہ کلکرنی، جو اصل میں لاتور سے تعلق رکھتا ہے، کو پونے میں وسیع تفتیش کے بعد گرفتار کیا گیا ۔سی بی آئی کے مطابق اب تک کل سات ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

الیکشن کمیشن کا 17 ریاستوں اوریوٹیزمیںایس ایس آر کا اعلان

2026-10-17
آئی اے ایس افسر کاخاتونJKASافسر کیساتھ مبینہ بدسلوکی،تحقیقات کاحکم، کمشنر سیکریٹری ہائوسنگ تفتیشی افسر مقرر

آئی اے ایس افسر کاخاتونJKASافسر کیساتھ مبینہ بدسلوکی،تحقیقات کاحکم، کمشنر سیکریٹری ہائوسنگ تفتیشی افسر مقرر

2026-10-17
این ایس جی کا42واں یوم تاسیس، فورس کاعزم غیر متزلزل، منوج سنہا

این ایس جی کا42واں یوم تاسیس، فورس کاعزم غیر متزلزل، منوج سنہا

2026-10-17
منشیات فروشوں کیخلاف ہمہ رخی مہم جاری،6پولیس سٹیشنوں کی کارروائی،13.43کروڑ کی جائیدادیں قرق

منشیات فروشوں کیخلاف ہمہ رخی مہم جاری،6پولیس سٹیشنوں کی کارروائی،13.43کروڑ کی جائیدادیں قرق

2026-10-15
وزیر دفاع کی پاکستان کو وارننگ، کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا سخت جواب دیا جائے گا

وزیر دفاع کی پاکستان کو وارننگ، کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا سخت جواب دیا جائے گا

2026-10-15
لداخ میں 3,350 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، خطے کی تیز رفتار ترقی اولین ترجیح۔ وزیر اعظم

لداخ میں 3,350 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، خطے کی تیز رفتار ترقی اولین ترجیح۔ وزیر اعظم

2026-10-15
رَیگنگ معاملہ۔۔جی ایم سی اننت ناگ کے7 ایم بی بی ایس طلبہ معطل

رَیگنگ معاملہ۔۔جی ایم سی اننت ناگ کے7 ایم بی بی ایس طلبہ معطل

2026-10-09
جموں و کشمیر میں2024 کے دوران بچوں کیخلاف جرائم کے 887 مقدمات درج

جموں و کشمیر میں2024 کے دوران بچوں کیخلاف جرائم کے 887 مقدمات درج

2026-10-08
جموں وکشمیرمیں ہر3 میں سے تقریباً ایک شخص کی موت کی وجہ قلبی امراض

جموں وکشمیرمیں ہر3 میں سے تقریباً ایک شخص کی موت کی وجہ قلبی امراض

2026-10-08
بانڈی پورہ اور گاندربل میں ژالہ باری کا قہر

بانڈی پورہ اور گاندربل میں ژالہ باری کا قہر

2026-10-08
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page