• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, نومبر ۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مونیکا دھامی نے سرینگر میں پرنسپل کمشنر انکم ٹیکس کا چارج سنبھال لیا

Nigraan News by Nigraan News
2026-06-02
Reading Time: 1min read
A A
0
مونیکا دھامی نے سرینگر میں پرنسپل کمشنر انکم ٹیکس کا چارج سنبھال لیا

مونیکا دھامی نے سرینگر میں پرنسپل کمشنر انکم ٹیکس کا چارج سنبھال لیا

FacebookTwitterWhatsapp

پی آئی بی
سرینگر؍یکم؍جون/ محترمہ مونیکا دھامی نے آج سرینگر میں پرنسپل کمشنر انکم ٹیکس کا عہدہ سنبھال لیا۔ وہ انڈین ریونیو سروس 2001 بیچ کی افسر ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں متعدد اہم اور متنوع ذمہ داریوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں، جن میں محکمہ اقتصادی امور میں پالیسی سازی کا اہم منصب، محکمہ انکم ٹیکس میں کارپوریٹ اور تنخواہوں سے متعلق تشخیصی ذمہ داریاں اور اعلیٰ ترین سول سروسز تربیتی اکیڈمی ایل بی ایس این اے اے میں نئے شامل ہونے والے سول سرونٹس کی چیف ٹرینر کے طور پر ایک نمایاں مدت شامل ہے۔ موجودہ تنظیمی درجہ بندی کے مطابق محترمہ دھامی اس خطے میں محکمہ انکم ٹیکس کی اعلیٰ ترین رینکنگ افسر ہیں اور ان کے دائرۂ اختیار میں جموں و کشمیر یو ٹی اور لداخ یوٹی کا وسیع علاقہ شامل ہے۔ حکومت ہند نے انہیں حکمتِ عملی کے تحت سرینگر میں تعینات کیا ہے تاکہ ٹیکس دہندگان، ٹیکس ماہرین، تجارتی و صنعتی تنظیموں اور دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے خطے میں ایک منصفانہ، شفاف اور ٹیکس دہندگان کے فوافق ٹیکس نظام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔محترمہ دھامی کا سرینگر میں محکمہ کے افسران اور ملازمین نے باضابطہ استقبال کیا اور اپنی پہلی ملاقات کے دوران انہوں نے محکمہ میں ہونے والی اہم اور جدید تبدیلیوں پر زور دیا، جن میں قانون کے نفاذ میں ٹیکنالوجی کا استعمال، فیس لیس طریقہ کار اور تعمیل میں آسانی شامل ہیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ رضاکارانہ تعمیل ٹیکس نظام کی بنیاد ہے، اور افسران کو ہدایت دی کہ وہ ٹیکس دہندگان اور محکمہ کے درمیان اعتماد اور تعاون کی فضا کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کام کریں۔محترمہ دھامی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عوامی شکایات کے ازالے، ٹیکس دہندگان تک رسائی کے پروگراموں، آگاہی مہمات اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت پر خصوصی توجہ دی جائے گی، تاکہ عوام کو درپیش مسائل اور خدشات کا بروقت اور مؤثر حل ممکن بنایا جا سکے۔لندن اسکول آف اکنامکس کی ایک سابق طالبہ محترمہ مونیکا دھامی نے پبلک پالیسی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے اور اپنے بیوروکریٹک کیرئیر کے دوران مقامی ثقافتی ورثے اور ثقافتی مقامات کے تحفظ کی مضبوط حامی رہی ہیں۔ نئی دہلی میں ڈائریکٹوریٹ آف ٹریننگ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ٹریننگ) کے اہم عہدے پر خدمات انجام دینے کے بعد، محترمہ مونیکا دھامی نے یہ عزم بھی ظاہر کیا ہے کہ وہ محکمہ کے عملے کی مہارتوں میں اضافے پر خصوصی توجہ دیں گی، تاکہ وہ عوامی خدمات کے متحرک ماحول میں اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی ترقی کو مزید فروغ دے سکیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

الیکشن کمیشن کا 17 ریاستوں اوریوٹیزمیںایس ایس آر کا اعلان

2026-10-17
آئی اے ایس افسر کاخاتونJKASافسر کیساتھ مبینہ بدسلوکی،تحقیقات کاحکم، کمشنر سیکریٹری ہائوسنگ تفتیشی افسر مقرر

آئی اے ایس افسر کاخاتونJKASافسر کیساتھ مبینہ بدسلوکی،تحقیقات کاحکم، کمشنر سیکریٹری ہائوسنگ تفتیشی افسر مقرر

2026-10-17
این ایس جی کا42واں یوم تاسیس، فورس کاعزم غیر متزلزل، منوج سنہا

این ایس جی کا42واں یوم تاسیس، فورس کاعزم غیر متزلزل، منوج سنہا

2026-10-17
منشیات فروشوں کیخلاف ہمہ رخی مہم جاری،6پولیس سٹیشنوں کی کارروائی،13.43کروڑ کی جائیدادیں قرق

منشیات فروشوں کیخلاف ہمہ رخی مہم جاری،6پولیس سٹیشنوں کی کارروائی،13.43کروڑ کی جائیدادیں قرق

2026-10-15
وزیر دفاع کی پاکستان کو وارننگ، کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا سخت جواب دیا جائے گا

وزیر دفاع کی پاکستان کو وارننگ، کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا سخت جواب دیا جائے گا

2026-10-15
لداخ میں 3,350 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، خطے کی تیز رفتار ترقی اولین ترجیح۔ وزیر اعظم

لداخ میں 3,350 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، خطے کی تیز رفتار ترقی اولین ترجیح۔ وزیر اعظم

2026-10-15
رَیگنگ معاملہ۔۔جی ایم سی اننت ناگ کے7 ایم بی بی ایس طلبہ معطل

رَیگنگ معاملہ۔۔جی ایم سی اننت ناگ کے7 ایم بی بی ایس طلبہ معطل

2026-10-09
جموں و کشمیر میں2024 کے دوران بچوں کیخلاف جرائم کے 887 مقدمات درج

جموں و کشمیر میں2024 کے دوران بچوں کیخلاف جرائم کے 887 مقدمات درج

2026-10-08
جموں وکشمیرمیں ہر3 میں سے تقریباً ایک شخص کی موت کی وجہ قلبی امراض

جموں وکشمیرمیں ہر3 میں سے تقریباً ایک شخص کی موت کی وجہ قلبی امراض

2026-10-08
بانڈی پورہ اور گاندربل میں ژالہ باری کا قہر

بانڈی پورہ اور گاندربل میں ژالہ باری کا قہر

2026-10-08
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page