جموں وکشمیر: ایک گھنٹے میں تین مقامات پر نظر آئے پاکستانی ڈرون، بی ایس ایف نے کی فائرنگجموں وکشمیر میں سبھی مشتبہ پاکستانی ڈرون رات تقریباً 8:30 سے 9:30 کے درمیان باری- براہرنا، چلادھا اور گگوال علاقوں میں ایک ہی وقت پر دیکھے گئے۔ ان میں سے دو ڈرون آرمی کیمپور آئی ٹی بی پی کیمپے پاس نظر آئے۔سری نگر: جموں وکشمیر یں مشتبہ ڈرون دکھائی دینے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ جمعرات کی رات بھی جموں وکشمیر کے سانبا ضلعمیں تین الگ الگ مقامات پر مشتبہ پاکستانی ڈرون منڈراتے ہوئے دیکھے گئے۔ افسران نے بتایا کہ یہ ڈرون رات تقریباً 8:30 سے 9:30 کے درمیان باری- براہرنا، چلادھا اور گگوال علاقوں میں ایک ہی وقت پر دیکھے گئے۔ ان میں سے دو ڈرون آرمی کیمپ اور آئی ٹی بی پی کیمپ کے پاس نظر آئے۔ سیکورٹی اہلکاروں کی طرف سے کی گئی فائرنگ کے بعد تینوں ڈرون وہاں سے بچ کر نکل گئے۔یہ ڈرون ایسے وقت دیکھے گئے ہیں، جب تقریباً ایک ہفتے پہلے پولیس نے یہاں پاس کے سرحدی کنچک علاقے میں پانچ کلو گرام آئی ای ڈی اشیا لے جا رہے ایک پاکستانی ڈرون کو مار گرایا تھا۔ افسران نے کہا کہ بارڈر سیکورٹی فورسیز (بی ایس ایف) کے جوانوں نے پاکستان کی طرف لوٹ رہے ایک ڈرون پر چلادھا میں کچھ گولیاں چلائی۔ افسران نے کہا کہ دیگر دو ڈرون باری اور گگوال میں جموں – پٹھان کوٹ شاہراہ پر حساس سیکورٹی اداروں پر منڈرانے کے فوراً بعد آسمان سے غائب ہوگئے۔افسران نے بتایا کہ پولیس دیگر سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ جائے حادثہ پرتلاشی کے لئے روانہ ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو جموں وکشمیر کے کنچک علاقے میں صبح کے وقت ڈرون دکھائی دیا تھا، جسے جموں وکشمیر پولیس نے مار گرایا تھا۔ ابھی اس ڈرون کی جانچ چل رہی تھی کہ شام کو جموں میں دو اور ڈرون دکھائی پڑے۔ان دو مشکوک ڈرون کے علاوہ لائن آف کنٹرول کے پاس پونچھ سیکٹر میں پی آئی اے (پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنس) لکھا ہوا ایک غبارہ بھی ملا۔ اس غبارے میں پاکستان کا جھنڈا بنا ہوا ہے۔ جموں وکشمیر میں 27 جون کو ہندوستانی فضائیہ اسٹیشن پر ہوئے حملے میں ڈرون کے استعمال کے بعد سے مسلسل سرھد پر ڈرون دیکھ جا رہے ہیں۔